آنے والے تہواروں میں بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے لیا گیا فیصلہ
ہماری آواز7دسمبر(نعیم الدین فیضی)
دہلی سے ملے ہوئے شہر نوئیڈا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مد نظر دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے۔نوئیڈا میں اب 2 جنوری تک مذکورہ دفعہ نافذ رہے گا۔بتاتے چلیں کہ اس مہینے میں پڑنے والے تہواروں اور بالخصوص نیے سال کے موقع پر بھیڑ بھاڑ کا اکھٹا ہونا لازمی ہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔معلوم ہونا چاہیے کہ آنے والے 23 دسمبر کو چودھری چرن سنگھ کی سال گرہ،25 کو کرسمس ڈے اور 1 جنوری کو نئے سال کی شروعات ہورہی ہے جس میں انتظامیہ کو بھیڑ اکھٹا ہونے کی تشویش ظاہر ہوئی اور دفعہ 144 کا وقتی طور پر نفاذ کردیا ہے۔