راجستھان مذہبی گلیاروں سے

حکومت کی نئی گائیڈ لائن جاری، عرس خواجہ کی عام اجازت سے زائرین میں زبردست جوش و خروش

انجمن خدّامِ خواجہ کی کوشش کامیاب، رات کی پابندی ختم، رضا اکیڈمی نے حکومتِ راجستھان کا شکریہ ادا کیا

اجمیر شریف/ ملک میں خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ کی ایسی بارگاہ ہے جہاں ہندوستان میں بسنے والے ہر مذہب، ذات اور جماعت کے لوگ اپنی عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرنے آتے ہیں، امسال 810 ویں عرس کی تقریبات شروع ہونے پر رات کے کرفیو کی وجہ سے زائرینِ خواجہ کو سخت پریشانی اور تشویش کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا… جس کی تصدیق انجمن معینیہ فخریہ خدامِ خواجہ سے ہونے کے بعد رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری نے راجستھان ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا تو وہیں انجمن کے سید زادگان کی جانب سے اجمیر شریف کے ڈی. ایم. آرتی ڈوگرا کو مطالباتی میمورنڈم پیش کرکے سنیچر اتوار کے کرفیو اور رات 8 سے صبح 7 بجے تک درگاہ میں حاضری کی پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ حکومتی ذمہ داران سے کیا گیا… اطلاع کے مطابق درگاہ انتظامیہ کے مطالبات پر راجستھان حکومت کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آیا… زائرین کی پریشانی اور دقت پر جمعرات کو ہوئی انجمن خدام خواجہ کی ہلچل اور رضا اکیڈمی کے ذریعہ راجستھان ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی تیاریوں کے درمیان 4 فروری جمعہ کو حکومتی سطح پر نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئیں اور ملک بھر سے آنے والے زائرین کو عرس کی تقریبات میں عام شرکت کی اجازت دے دی گئی… جس پر یہاں اجمیر مقدسہ میں موجود ہزاروں لاکھوں زائرین نے رضا اکیڈمی و خدام خواجہ کے بروقت اقدام پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا…
اس موقع پر یہاں آستانہء خواجہ سے قریب معینہ ہال میں انجمن خدام خواجہ اور رضا اکیڈمی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن کے صدر الحاج سید معین میاں چشتی نے حکومت راجستھان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے عرس خواجہ غریب نواز میں آنے والے زائرین و معتقدین کے لیے نئی ہدایات جاری کیں.. یہاں اپنی بات رکھتے ہوئے انجمن کے فعال آ ور اور سرگرم سکریٹری الحاج واحد حسین چشتی عرف انگارہ شاہ نے بتایا کہ "تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ” کے سربراہ معین ملت، سید معین میاں اشرفی الجیلانی (سُنی جمعیۃ العلماء) اور بورڈ کے سکریٹری و الحاج سعید نوری( رضا اکیڈمی) جب تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کا "یومِ تاسیس” منانے عرس غریب نواز میں تشریف لائے اور زائرین کی پریشانیوں کو حل کرنے میں ہمارے معاون و مددگار بن گئے جس پر ہم ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں..
اس موقع پر مبلغ تحریک درود و سلام مولانا عباس رضوی نے بھی اپنی بات رکھی اور کہا کہ آج پھر ایک بار ثابت ہوگیا کہ کرسی کسی کی ہو لیکن یہاں دلوں پر راج کرنے والی ذات خواجہ معین الدین چشتی کی ہی ذات بابرکات ہے… اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا یومِ تاسیس مناتے ہوئے "پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل” کی تائید میں خدام خواجہ نے تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا فارم بھر کر اس تحریک کو اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا… رضا اکیڈمی کی جانب سے اس مہم کی کامیابی پر عرس میں شرکت کرانے والے تمام زائرین و عقیدت مندان خواجہ کی جانب سے تمام خدام خواجہ کے صدر
حاجی سید واحد حسین اور سکریٹری حاجی سید معین حسین و دیگر خدام کی گلپوشی کی گئی اور درگاہ غریب نواز سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا گیا…

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے