بلگرام/ہردوئی ہماری آواز(حافظ طریق احمد) پیس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے آج گوپامو پہانی اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، فتحپور دویا میں منعقد میٹنگ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ملک سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا اور پیغام امن ومحبت عام کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، انہوں نے ریاست کی حکمراں جماعت پر الزام لگایا کہ پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا گیا، حکومت تعلیم و تحفظ اور علاج مہیا کرانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، انہوں نے ملک میں جاری کسان احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے تاریخ آزادی پر کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہر طبقہ نے قربانیاں پیش کیں ، آئین نے ہر شہری کو مساویانہ حقوق دئے ہیں، سب کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، مسلمانوں کی پسماندگی پر کہا مسلمانوں کی حالت بد سے بدتر کردی گئی ، مسلمانوں کی پسماندگی کا تذکرہ سچر کمیٹی میں بھی کیا گیا، انہوں نے کہا پیس پارٹی ملک کے پسماندہ سماج کو انکے حقوق دلانے کیلئے اپنی جدجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر محمد احمد خان، مستقیم خان وغیرہ موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
عرس طیبی واحدی میں معارف طاہر ملت کا رسم اجراء ہوا
پریس ریلیز/ بلگرام شریف بلگرام شریف ضلع ہردوئی اترپردیش میں حضرت مجدد وقت سید میر عبدالواحد بلگرامی اور ان کے صاحبزادہ قطب زماں حضرت سید میر محمد طیب علیہما الرحمہ سے منسوب خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں رواں ماہ 26 اکتوبر تا 28 اکتوبر ہونے والے عرس طیبی واحدی کی جملہ تقریباتزیر نگرانی شہزادہ طاہر ملت […]
جمیعت علماء دہلیا کا قیام، عہدیداران کا ہوا انتخاب
پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ […]
378 واں سالانہ عرس طیبی واحدی کی تیاریاں شباب پر
پریس ریلیز/ ضلع ہردوئی بلگرام شریف میں حضرت مجدد وقت سید میر عبدالواحد بلگرامی اور ان کے صاحبزادہ قطب زماں حضرت سید میر محمد طیب علیہما الرحمہ سے منسوب خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں رواں ماہ 26 اکتوبر تا 28 اکتوبر ہونے والے عرس طیبی واحدی کی تقریبات کی تیاریاں شباب پر ہیں،خانقاہ کے صاحب سجادہ […]