بلگرام/ ہردوئی، ہماری آواز ( حافظ طریق احمد)پیس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے ملک کی بدحالی کے لئے کانگریس ،بی جے پی اور دوسری سبھی سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پیس پارٹی کو آئندہ انتخاب میں کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ وہ آج سانڈی اسمبلی حلقہ کے سانڈی قصبہ و مواضعات میں پارٹی کو استحکام فراہم کرنے کیلئے دورے پر تھے، لوگوں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کے حالات ملک میں بنتے جارہے ہیں اور ہر طرف فراہم واریت، خوف ودہشت کا ماحول ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، اور نئی نسل کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے بزرگوں کی کیا قربانیاں تھیں اور انہوں نے ملک کی کس طرح خدمت کی ہیں، انہوں نے کہا جو قوم اپنے بزرگوں کو فراموش کردیتی ہے اس کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے، انہوں نے کہا پیس پارٹی 2022میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مضبوطی سے الیکشن لڑے گی، جس کی تیاری ابھی سے کیجارہی ہے اس موقع پر سانڈی اسمبلی حلقہ کے صدر محمد شعیب ہردوئی حلقہ کے صدر مستقیم خان وغیرہ بطور خاص موجود رہے
متعلقہ مضامین
حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی جواب نہیں ہے: اروند سنگھ گوپ
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) سماجوادی پارٹی کے دفتر میں ضلع صدر حافظ ایاز احمد مدینی کی صدارت میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹ کر سماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق کابینہ وزیر اروند کمارسنگھ گوپ اور سابق ایم ایل سی راجیش […]
نیپال میں سیاسی طوفان
تحریر: محمد ثناء الہدی قاسمینائب ناظم: امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے پارلیامنٹ تحلیل کرکے نئے انتخاب کے فیصلے سے نیپال ہی نہیں ، ہندوستان کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے ، حکمراں پارٹی کے اندر اختلافات کی خبریں عام تھیں، لیکن وزیر اعظم اس حد […]
بنگلور میں تشدد اور بد امنِی کا ذمہ دار کون؟
از : عبد القاسم رضوی امجدیخادم مسلک اعلیٰ حضرتنوری دارالعلوم نور الاسلام قلم نوری مہاراشٹر بعض شر پسند عناصر ذہن رکھنے والے آئے دن سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔کبھی اسلامی قوانین پر بحث کی جاتی ہے تو کبھی اسلامی شعار کا مذاق بنایا جاتا ہے ۔نہایت ہی رنجیدہ […]

