نئی دہلی، ہماری آواز: 15 دسمبر (پریس ریلیز) نئے زراعتی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے درمیان فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ان قوانین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کے مفاد میں ہیں ایگرویژن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آن لائن میں منعقدہ ایگرو فوڈ پروسیسنگ کی میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ زرعی اصلاحات کے نئے قوانین کے فوائد کاشتکاروں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
ملک کی تقریبا نصف آبادی کا ذریعہ معاش زراعت پر منحصر ہے اور زراعتی شعبہ براہ راست معیشت کی ترقی، ملک کی ترقی اور ملک کی معیشت سے وابستہ ہے۔
مودی حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔