چھتیس گڑھ(ہماری آواز): چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پلوڈی کیمپ کے قریب نکسلیوں کے ذریعہ لگائے گئے آئی۔ای۔ڈی۔ بم کی بازیابی کے بعد غیر فعال کرنے کے دوران پھٹ گیاجس سے سی۔آر۔پی۔ایف۔ کوبرا بٹالین 208 کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے۔ڈی۔ وکاس کمار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق سی۔آر۔پی۔ایف۔ کوبرا بٹالین 208 کے سپاہی سکما ضلع کے کستارام علاقے کے تلاش میں نکلے تھے۔ دریں اثنا نکسلیوں کے ذریعہ نصب ایک IED بم برآمد ہوا جو غیرفعال(ڈیفیوز) کرنے کی کوششوں کے درمیان ہی پھٹ گیا اور سی۔آر۔پی۔ایف۔ کوبرا بٹالین 208 کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے ڈی وکاس کمار شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سکما کے علاقے کستارام میں پیش آیا۔ پولیس علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔
متعلقہ مضامین
بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
چھتیس گڑھ: بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ؛ اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
آسام حکومت بند کرے گی مدارس: وزیر تعلیم
گوہاٹی/ آسام: 28 دسمبر (اے۔این۔آئی۔) آسام کے وزیر ہیمنت وسوا شرما نے پیر کے روز کہا کہ آسام حکومت کی جانب سے مدرسہ چلانے کے عمل کو ختم کرنے کے لئے مدرسہ کی صوبائیت منسوخ کرنے کا ایک بل آج ریاستی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔آسام کے وزیر تعلیم ہیمنت نے کہا […]
تحریک فروغ اسلام کا چار رکنی وفد آج صبح پہنچا تریپورہ، ضلع ادے پور و اطراف کا دورہ کیا
بتاریخ 2 نومبر تریپورہ کی راجدھانی اگرتلا ایئرپورٹ صبح 8 بجے جب راقم الحروف, بھیونڈی سے جناب مدثر صاحب اور ہمارے ہمراہ دہلی سے تحریک کے نیشنل سیکریٹری و لیگل ایڈوائزر جناب احسان الحق رضوی صاحب اگرتلا ایئرپورٹ پہنچے تو بانئ تحریک فروغ اسلام پیر طریقت اولاد حضرت عثمان غنی خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت […]