ممبئی۔6دسمبر 2021 کو رضااکیڈمی کی اپیل پر ملک بھر میں بابری مسجد کے یوم شہادت پر آذانیں دی گئیں یہ بھی یاد رہے کہ ممبئی کے شہر و مضافات میں چھ دسمبر کے پیش نظر پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا وہیں پر رضااکیڈمی کیساتھ دیگر مسلم تنظیموں کی طرف سے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر یوم سیاہ اور آذانیں دینے کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا گیا تھا واضح رہے کہ چھ دسمبر 1992 کو شر پسند عناصر نے بابری مسجد کو دن کے اجالے میں شہید کردیا تھا اسی کے مد نظر رضااکیڈمی نے جب سے اس دن یوم سیاہ اور آذانیں دینے کا عزم مصمم کیا تب سے یہ جرأت مندانہ اقدام جاری ہے شروع ہی سے قائد ملت محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب کا یہی موقف رہا ہے کہ ایک بار جس جگہ مسجد تعمیر ہوجاتی ہے وہ جگہ ہمیشہ ہمیش مسجد ہی رہتی ہے اسی لئے آپ نے یہی فیصلہ کیا کہ جب جب چھ دسمبر کی تاریخ آئے گی ہم اس دن بابری مسجد کی یاد تازہ کرتے رہیں گے اور اس کی آزادی کے لیے دعائیں کرتے رہیں گے۔آج بھی اسی عمل کو دہراتے ہوئے رضااکیڈمی نے جگہ جگہ آذانیں دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے آج کا دن یوم سیاہ مناتے ہوئے کھتری مسجد، مینارہ مسجد،نواب ایاز مسجد سمیت ممبئی کے گردونواح کیساتھ ملک بھر میں سہ پہر 3.45 منٹ کو باقاعدہ طور پر آذان دی گئی اور یوم سیاہ بھی منایا گیا اور باپری مسجد کی بازیابی کے لیے دعاییں کی گیی ۔الحاج محمد سعید نوری صاحب کا کہنا ہے کہ جب تک بابری مسجد کے ساتھ انصاف نہیں ہوجاتا تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا نوری صاحب نے آگے کہا کہ بھارت کے عدالت عظمی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر بابری مسجد کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ دنیا کی عدالت کا فیصلہ ہے ابھی تو اس کا فیصلہ آنا باقی ہے جو سب کا خالق ومالک ہے بھارت کا مسلمان صبر سے کام لے رہا ہے اور اپنے ملک کے عدالت عظمی کا احترام بھی کررہا ہے رب تعالی اپنے گھر کی بازیابی کے لیے بہتر اسباب پیدا فرماے گا وہی مسب الاسباب ہے اور مسلمانوں کو اسی کی ذات سے امید ہے اس کافیصلہ بهلے دیر سے آے اصل انصاف تو اسی کی بارگاہ سے ہوتا ہے۔
متعلقہ مضامین
تگھری راے میں حضور مفکر اسلام و شہزادہ و مفکر اسلام کی آمد، کثیر تعداد میں لوگ ہوئے حلقہ ارادت میں داخل
سدھارتھ نگر: 14نگر نومبر، ہماری آوازکل شام ضلع کے مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول کے ناظم اعلیٰ اور عالم اسلام کی معروف شخصیت مفکر اسلام شہزاہ حضور شعیب الاولیاء حضرت علامہ الحاج غلام عبدالقادر صاحب قبلہ علوی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف کی تگھری راے میں آمد آمد ہوئی۔ ساتھ میں آپ کے […]
توہین رسالت اور تری پورہ مسلمانوں پر کیے گئے ظلم و ستم کے خلاف مسلمان اترے ممبئی کی سڑکوں پر
ممبئی: 12 نومبر، ہماری آواز توہین رسالت اور تری پورہ میں مسلمانوں کی جان و مال پر منصوبہ بند طریقے سے بڑی بے رحمی سے حملہ ہوا، مساجد و مدارس کو شہید کرنے مذموم حرکت کی گئی، کھلے عام ہمارے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نہ صرف گستاخی کی گئی […]
مہاراشٹرا کے قد آور مسلم لیڈر بابا صدیقی کا گولی مار کر قتل
تین حملہ آوروں میں سے دو گرفتار، وزیر اعلی شندے کا سخت سزا دینے کا اعلان۔ (ممبئی۔۱۲۔اکتوبر:)مہارشٹر کے سابق ریاستی وزیر، قد آور مسلم لیڈر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش […]