تحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے رضا اکیڈمی کی تحریک قابل تقلید: ڈاکٹر ہمدم
منکا پور ۔پریس ریلیز(محمدقمرانجم فیضی)
جامعہ سکینہ اشرف البنات دھانے پور ضلع گونڈہ کے ناظم اعلی ممتاز قلمکار، متحرک و فعال علمی شخصیت حضرت مولانا عبدالرشید مصباحی صاحب کی دینی، ادبی، مذہبی، سماجی مسلکی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستند و معتمد علماء کرام، مفتیان عظام اور علاقائی ائمہ کرام کی موجودگی میں قومی ملی مشہور و معروف تنظیم رضا اکیڈمی ممبئی کی شاخ رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ کا ضلع جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ 01 دسمبر بروز بدھ کو دھانے پور میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے منعقد نشست میں رضا اکیڈمی کے نمائندے حضرت علامہ ظفرالدین رضوی صدر رضا اکیڈمی ملنڈ بھانڈوپ نے اعلان کرکے کہا کہ آپ تمامی حضرات کو یہ بتاتے ہوئے بڑی فرحت و شادمانی ہو رہی ہے کہ دھانے پور میں تنظیم کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے ایک ذمہ دار عالم دین حضرت علامہ عبدالرشید مصباحی کو رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ کےصدر حضرت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی کے ایماء پر ضلع جنرل سیکریٹری نامزدکیا جاتاہےجس سے امیدقوی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت تحریک کو تقویت اور استحکام عطا ہوگا ایک وقت تھا کہ جب رضا اکیڈمی صرف ممبئ کی حدود میں ہی سرگرم تھی جس کادائرۂ کار صرف کتابوں کی اشاعت اور کچھ جلسہ جلوس تک ہی محدود تھا مگر آج رضا اکیڈمی مختلف صوبوں وملک کے بیشتر اضلاع میں اپنی شاخ قائم کرکے ایک مضبوط ٹیم تیار کرچکی ہےجوبوقت ضرورت ایک۔متحدہ بینرتل اپنے پیارے آقا کے خلاف استعمال کئے جارہے نازیبا کلمات کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے ایک مضبوط طاقت بن کر ابھریں گے اورتحفظ ناموس رسالت بل پاس کرنے کے لئے حکومت کو مجبور ہوناپڑےگا۔ان شاءاللہ
اس موقعہ پر علماء احباب نے مولاناموصوف کو مبارک بادیوں سے نوازاجس میں بالخصوص قاری فریاد علی صاحب مولانا ارشدعلیمی علیگ،حضرت علامہ فیاض احمد مصباحی برکاتی، علامہ جمال صدف اختر، علامہ ڈاکٹر خورشید ہمدم ،حضرت علامہ غلام جیلانی فیضی، حضرت مولانا محمدقمرانجم فیضی، حضرت علامہ ریحان رضا علیمی، حضرت علامہ اشفاق ازہری، حضرت علامہ عظمت اللہ ،حضرت علامہ صلاح الدین، حضرت علامہ جمال احمدعلیمی، حضرت علامہ نصیراحمد، جناب ارشد علیگ، جناب عبدالوحید،
مولاناشاہد سعدی، مولانا ابواشرف ذیشان، غلام حسین اشرفی مصباحی، مولانا صادر رضا ثقافی، حافظ مبارک حسین، مولانا سلمان جامعی ازہری،احمد رضا مصباحی
مولانا رفعت علی خان ۔ڈاکٹر محمد قائم الاعظمی علیگ وغیرہ شامل ہیں۔