جھارکھنڈ

شہر رام گڑھ کے پہلے ازہری عالم دین مولانا احمد رضا ازہری کا استقبال

رام گڑھ: یکم/دسمبر، ہماری آواز(ابوالفیض غوثی)
آج مدرسہ اہل سنت مظہر حسنات ،گول پار، رام گڑھ کے صحن میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی درس گاہ جامعہ ازہر (مصر) سے تعلیم حاصل کرکے وطن آنے والے رام گڑھ[جھارکھنڈ] کے پہلے ازہری عالم دین حضرت مولانا احمد رضا رومی ازہری کے استقبال کے لیے استقبالیہ پروگرام رکھا گیا تھا.
پروگرام کا آغاز قاری عطاءالمصطفی صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد نقیب اہل سنت حضرت قاری مشتاق محشر صاحب نے کلام اعلیٰ حضرت پیش کیا.
بعدہ حضرت علامہ حبیب عالم رضوی صاحب نے تأثر پیش کیا اور دعایہ کلمات سے نوازا. ان کے بعد مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی، مولانا کلیم الدین رضوی، مفتی اظہار احمد امجدی صاحبان نے بھی یکے بعد دیگرے دعاکلمات سے نوازا. اس موقع پر حضرت علامہ قطب الدین رضوی صاحب نے بھی خوشی کا اظہار فرمایا اور دعاؤں سے نوازا –
بزم کی آخری کڑی حضرت مولانا احمد رضا رومی ازہری نے ھدیہ تشکر پیش کیا اور آخر میں سلاۃ سلام کے بعد مولانا کلیم الدین رضوی صاحب کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا.
دیگر شرکاء کے اسما مندرجہ ذیل ہیں :
حضرت حافظ و قاری مولانا شرف الدین قادری (والد محترم مولانا احمد رضا ازہری) – نقیب اعظم حضرت قاری منور سیفی صاحب، حضرت قاری امتیاز عنبر صاحب، حضرت قاری عبدللہ رضوی صاحب. حضرت حافظ حشمت رضا وغیرہ –

رپورٹ:
ابوالفیض غوثی-رام گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے