سدھارتھ نگر: 14نگر نومبر، ہماری آواز
کل شام ضلع کے مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول کے ناظم اعلیٰ اور عالم اسلام کی معروف شخصیت مفکر اسلام شہزاہ حضور شعیب الاولیاء حضرت علامہ الحاج غلام عبدالقادر صاحب قبلہ علوی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف کی تگھری راے میں آمد آمد ہوئی۔ ساتھ میں آپ کے شہزادہ بلند اقبال حضرت علامہ و مولانا آصف علوی ازہری نائب سجادہ نشین و ناظم تعلیمات دارالعلوم فیض الرسول کی بھی آمد ہوئی۔ جہاں لوگوں نے آپ حضرات کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر جش عید میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت حضرت حافظ سمیر احمد فیضی نے کی۔ پروگرام کے اختتام پر مسلمانان اہل سنت کی ایک بڑی جماعت حضور مفکر اسلام علامہ علوی صاحب دام فیوضہ کے حلقہ ارادت میں داخل ہونے کی خواہاں ہوئی۔ آپ نے سب کو مذہب اسلام مسلک اہل سنت والجماعت پر قائم و دائم رہنے کی تاکید کے ساتھ نماز و روزہ پر پابندی کے ساتھ کار بند رہنے کا وعدہ لیتے ہوئے سب کو اپنے حلقہ ارادت میں لیا۔
اس موقع پر دارالعلوم فیض الرسول کے استاذ شہزادہ انجم العلماء حضرت حافظ و قاری آفتاب عالم عثمانی، مولانا اظہار احمد فیضی اور لالہ بابا وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔