سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے ناظم اعلٰی مولانا حامد رضا نے قرآن حفظ کرنے والے بچے حافظ محمد سالم اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن حکیم کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس دلچسپی اور جزبہ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے اس بچے کو اپنے مقدس کلام کو حفظ کرنے کی توفیق دی ہے, باری تعالی اسی جزبہ کے ساتھ ساری زندگی قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو اس کلام سے وابستگی ہوجائے جس کی زبان پر اللہ تبارک تعالی اپنے اس کلام کی تلاوت کو آسان فرمادیں جس کے سینے میں اللہ تعالی اپنے کلام کی آیات کو محفوظ فرمادیں اس سے زیادہ غنی اس روئے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اسی دوران مدرسہ اہلسنت حشمت العلوم رام پور کٹرہ کے منیجر مولانا جابر القادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی مخالفت میں پہلے بھی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں لیکن مخالفین کو ہمیشہ رسوائی ہاتھ لگی ہے کیونکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ۔ قرآن کریم آسمانی کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے ۔ اس موقع پر موجود مولانا اسرار نوری۔ حافظ سراج الدین ۔ حافظ عطاءالرحمن ۔ حافظ محمد شاداب رضا۔ حافظ شاہنواز رضا۔ محمد فرحان۔ محمد سلیم رضا اسماعیلی۔ محمد ذیشان رضا نوری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور نیک دعاؤں سے نوازا۔
متعلقہ مضامین
کہنہ مشق شاعر عارف محمود آبادی کی اہلیہ کا انتقال، ‘ادب سرائے’ میں تعزیتی میٹنگ
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)شہر نگاراں کی ادبی تنظیم واجد علی شاہ اختر اکادمی کے بانی اور کہنہ مشق شاعر عارف محمود آبادی کی اہلیہ کا انتقال صرف ان کی خانوادے اور اعزاء و اقارب کے لئے ہی ایک افسوسناک اور غم ناک سانحہ نہیں ہے بلکہ واجد علی شاہ اختر اکادمی کے لیے بھی ایک دکھ […]
ادبی نشیمن کے دفتر میں حلقہ ادب کی جانب سے”ایک شام شعر و ادب کے نام” کا انعقاد
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)المساس باغ، ہر دوئی روڈ واقع سہ ماہی ادبی نشیمن کے دفتر میں حلقہ ادب کے زیر اہتمام "ایک شام شعر وادب کے نام” ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی سر پرستی ادبی نشیمن کے ایڈیٹر ڈاکٹر سلیم احمد نے کی جب کہ صدارت ڈاکٹر اکبر علی بلگرامی، مہمانان خصوصی ڈاکٹر ہارون رشیدہ،ڈاکٹر […]
ہفت روزہ "صداۓ بسمل” کے بیورو چیف ابوشحمہ انصاری کو صدمہ،ساس کا انتقال!
کنتور ،بارہ بنکی(پریس ریلیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے بیورو چیف ابوشحمہ انصاری کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج رات 9:5 بجکر پانچ منٹ پر ان کی ساس کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کٸی دنوں سے بیمار اور زیرِ علاج تھیں-ان کی نمازِ جنازہ […]