محمدآباد گوہنہ(مئو): 15 اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) مساجد و مدارس پر انگشت نمائی کرکے چین نہیں ملا تو اب مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام پر الزامات لگانا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت کب تک فرقہ پرستوں و لعینوں کو نظرانداز کرتی رہے گی اس سے تو ملک کا امن و سکون برباد ہو سکتا ہے مذہبی بنیاد پر منافرت کا زہر پھیل سکتا ہے اس لئے حکومت مردود نرسنگھا نند پر شکنجہ کسے اور اسے کیفر کردار تک پہنچائے مقامی قصبے کے مسلمانوں نے ملعون نرسنگھا نند کے خلاف دستخطی مہم چلا ئی اور مقامی حکام کو میمورنڈم دے کر سخت سے سخت کارروائی کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے نرسنگھا نند سادھو اور سنت نہیں بلکہ ایک پاکھنڈی ہے، ملک کی فضا کو زہر آلود بنانا چاہتاہے وہ ملک کے امن و امان کے لئے خطرہ ہے جس نے پیغمبر اسلام کی توہین کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور مسلمانوں کو مشتعل ہو نے کے لئے مجبور کررہا ہے جبکہ مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے لیکن ملک کے آئین کی بالادستی کو قائم رکھا ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ مذہب اسلام دیگر مذاھب کی اور پیشواؤں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا اس لئے ہم دنیا کے کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کرتے اور کسی مذہب کے پیشوا کی بھی توہین نہیں کرتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جائے یہ یاد رہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر لے گا لیکن مسلمان اپنے نبی کی توہین برداشت کر ہی نہیں سکتا نرسنگھا نند نے شان رسول میں گستاخی کرکے ملک کے بھائی چارے کو خطرے میں ڈال دیا ہے اسے فوراً گرفتار کیا جائے اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ ملک میں امن و چین قائم رہے بہت ہوگیا کسی چیز کی حد ہوتی ہے اور مسلمانوں نے بہت برداشت کرلیا اس لئے حکومت اقلیتوں اور مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور نرسنگھا نند جیسے مردود کو تختہ دار پر لٹکا ئے تاکہ مستقبل میں کسی شخص کے اندر کسی بھی مذہب کی یا کسی مذہبی پیشوا کی توہین کرنے کی جرأت نہ ہوسکے بار بار اہانت رسول کا معاملہ سامنے آتا ہے اور اس کے خلاف احتجاج ہوتاہے لیکن کاروائی کچھ نہیں ہوتی اسی وجہ سے فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہیں جو آج نہیں تو کل پورے ملک کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں اور ملک میں فساد برپا ہو سکتا ہے اور ایسی صورت حال نہ پیدا ہو اس کے لئے نرسنگھا نند جیسے انسانیت کے دشمنوں اور شیطانوں کو پھانسی دینا ضروری ہے اس موقع پر مولانا محمد رضوان دانش، ٹاؤن ایریا ممبر خالد کمال انصاری، مضمون نگار جاوید اختر بھارتی، بنکر لیڈر عین المظفر انصاری، خورشید کمال انصاری، شاداب خان، مولانا امام الدین، عثمان غنی، محمد احمد، ماجد انصاری ، صفوان شاہد، یاسر حسین وغیرہ دستخطی مہم چلانے و میمورنڈم دینے میں خصوصیت کے ساتھ شریک تھے –
متعلقہ مضامین
شادی کے موقع پر جہیز کی لعنت اور فضول خرچی کی بابت لوگوں کو بیدار کریں علما: قاضی شہر بانگر،مؤ سید ضیاءالعارفین قادری کی علما و ائمہ مساجد سے اپیل
بانگر/مؤ: 7مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی) آج میں دور حاضرہ کے بیحد سلگتے ہوئے مسئلہ پر اپنا درد آپ سے بیان کرنا چاہتا ہوں۔ جہیز جیسی کرہناک لعنت سے ہم میں سے بیشتر لوگ دو چار ہیں۔ جہیز سماج کا ناسور بن چکا ہے جس کی جڑیں گہری اور گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ لعنت کسی فرد […]
محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب قبلہ کی اہلیہ کا انتقال، جانیں کب ہوگی نماز جنازہ
گھوسی(ہماری آواز): آج علی الصباح سوشل میڈیا کے ذریعہ تھوڑی دیر قبل یہ غم ناک خبر موصول ہوئی کہ نائب قاضی القضاة فی الھند حضور محدث کبیر دام ظلہ علینا کی پہلی زوجہ اور حضرت مولانا علاءالمصطفیٰ صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ امجدیہ) کی والدہ ماجدہ کا انتقال پر ملال ہو گیا ہے ۔انا للہ واناالیہ […]
محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ قادری کے طبیعت خراب ہونے کی خبر جھوٹی ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہسوشل میڈیا پر ایک تحریر گردش کر رہی ہے کہ امیر المؤمنین فی الحدیث؛ نائب قاضیٔ اسلام فی الہند؛سلطان الاساتذہ؛حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی(اطال اللہ عمرہ) کی طبیعت سخت علیل ہے؛ جسے پڑھ کر حضرت کے مریدین و متوسلین اور آپ کےحلقۂ احباب وتلامذہ میں […]