بریلی

یوم احتجاج کے موقع پر تحریک فروغ اسلام کی شاخوں کی نمایاں کارکردگیاں

اب صرف احتجاج اور ایف۔آئی۔آر۔ سے کام نہیں چلے گا ہمیں قربانیاں دینی ہوں گی: قمر غنی عثمانی

آج مؤرخہ 9 اپریل بروز جمعہ اعلان کے مطابق شہزادہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ عسجد رضا صاحب حفظہ اللہ قومی صدر جماعت رضاۓ مصطفےٰ کی قیادت میں اسلامیہ گراؤنڈ بریلی شریف میں گستاخ رسول کے خلاف زبردست احتجاج ہوا، جانشین تاج الشریعہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں علماء و عوام نے لبیک کہا. ہمدرد قوم و ملت حضرت قمر غنی عثمانی حفظہ اللہ بانی و صدر تحریک فروغ اسلام کی حمایت نے اس احتجاجی مجمع میں مزید رنگ بھر دیا تھا، حضرت کے حکم پر شاخ بریلی شریف کے ذمہ داران نے شب و روز مساجد کا دورہ کر کر کے احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، حضرت عثمانی صاحب قبلہ کی جانب سے تین دن پہلے دیا گیا جملہ
اب یا گستاخ رہیں گے یا ہم
پلے کارڈ میں، پوسٹر کی شکل میں، اسلامیہ گراؤنڈ کے چاروں طرف دکھائی دے رہے تھے اور کارکنان تحریک فروغ اسلام شاخ بریلی شریف بھاری تعداد میں موجود رہے.
بانئ تحریک صبح ہی بریلی شریف پہونچ گۓ تھے، جمعہ کی امامت وخطابت حضرت نے ازہری مسجد میں فرمائی اور لوگوں کو جھنجھوڑتے ہوئے فرمایا کہ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ اب ہم پوری قوت سے اٹھ کھڑے ہوں اور دشمنوں کو عملی جواب دیں کہ ہماری گردنیں حضورﷺ کے لۓ ہیں ، یاد رکھیں اب صرف احتجاج و ایف آئی آر سے کام نہیں چلنے والا اب ہمیں قربانیاں دینی ہی ہوں گی۔
نماز سے فراغت کے بعد حضرت کارکنان تحریک کے ساتھ اسلامیہ گراؤنڈ تشریف لے گئے اور میمورنڈم دئیے جانے تک وہیں موجود رہے_
تحریک کی جانب سے آج کے دن کو یوم احتجاج کے بطور منانے کا اعلان کیا گیا تھا لہذا تمام شاخوں کے ذریعے مختلف احتجاجی اقدامات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ سب کچھ بعد میں ہے سب سے پہلے حرمت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاسداری ہے_

اللہ تعالی تمام عشاقان رسول کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہنچانے کی توفیق دے۔

رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
صدر شعبہ نشرواشاعت
9473962637

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے