مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) پیر کی رات ہولی ملنے جارہے نوجوانوں کی موٹر سائیکل سامنے سے ٹکرا گئی۔ جس کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سنگین نوجوانوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی سے پریاگراج لے جایا گیا ہے ، ایک متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے مہیش گنج تھانہ حلقہ کے گوگر گاؤں کے رہنے والے امیت سونکر 26 ولد کیش لال اپنے ساتھی دیارام یادو 30 ولد بھیا رام ساکن نیاکا پوروا کے ساتھ ہیراگنج اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا تھا۔ کنڈہ کوتوالی کے علاقے موئ ریلوے پھاٹک کے قریب موڑ پر پہونچا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دونوں موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد سڑک پر گر پڑے ، یہ سبھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے تک ، دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئےسی ایچ سی بھیج دیا۔ جبکہ دیارام یادو دوسرے موٹر سائیکل پر تھے ، جتیندر یادو ، 35 ولد روشن لال لالہ کا پوروا مہیش گنج کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی ڈاکٹروں نے روپ رانی اسپتال پریاگ راج ریفر کردیاہے جونہی اس نوجوان کی موت کا پتہ چلا ، کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس جائے وقوع سے مرنے والوں اسپتال لے جاکر شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ کنڈا کوتوال کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ، اب ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ، کوشش کی جارہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ مضامین
جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام
مانکپور، کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 18 ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)کنڈہ تحصیل کے تاریخی قصبہ مانکپور میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ میں طلبہ کی تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلی حضرت منعقد ہوا جس کی سرپرستی حضرت مولانا قاسم مصباحی اور صدارت مولانا اختر حسین فیضی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کی جبکہ نظامت کا فرائض […]
جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ میں جشن اعلی ٰ حضرت کا اہتمام
اعلیٰ حضرت عالم دین وفقیہ ومجدد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سائنسداں بھی تھے: مفتی شاہ نواز عالم ازہری مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 4اکتوبر ہماری آواز(نامہ نگار)پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈہ تحصیل میں واقع قصبہ مانکپور میں جامعہ حنفیہ رضویہ میں عرس اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے 103 کے موقع پر ایک پروگرام […]
سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے؛ خدمت خلق فاؤنڈیشن سے علما کا خطاب
مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10فروری (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی)کنڈہ تحصیل کے مجھل گاؤں میں خدمت خلق فاونڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں ضلع بھر سے دینی وعصری علوم کے ماہرین اور قوم کے لوگ شریک ہوئے جس کی قیادت ڈاکٹر عمران خان نے کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی شاہ نواز عالم ازہری مولانا محمود ریاض […]