علی گڑھ

ہمیں شب برأت کو رب کا عظیم تحفہ سمجھ کر عبادت کرنی چاہیے: مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں منعقدہ محفل شب برات کے موقع پر علماے کرام کا خطاب

علی گڑھ: 29 /مارچ، ہماری آواز(ضیاء الرحمن امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ کی جانب سے”جشن شب برأت”کا انعقاد شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) مدظلہ العالی والنورانی کی صدارت و سید مصطفی علی قادری (نگراں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ) کی قیادت اور ضیاء الرحمن امجدی، مولانا غلام مرسلین اشرفی کی نگرانی میں ہوا. جشن کا آغاز مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ ضیاء الرحمن امجدی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا. نظامت کے فرائض سید مصاحب علی آغاز نے انجام دیئے.
بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں معروف ثناء خوان سید فرقان علی، سید رہبر علی ،سید مدثر علی، سید جنید علی، سید رویش علی، محمد شعیب رضا اور مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء کرام محمد بلال، محمد انس، گل محمد، احمد رضا نے منظوم خراج عقیدت پیش کیے.
عالیجناب سید مصطفی علی قادری نے اپنے خطاب کے دوران فرمایا شعبان المعظم ایک مبارک مہینہ ہے اس کو اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے محبوب رکھاہے، یہ وہ مقدس مہینہ ہے کہ اس میں گناہ معاف ہوتے ہیں اور اہل دوزخ کے عیوب چھپائے جاتے ہیں،یہ وہ بزرگ مہینہ ہے جو کامل بزرگی رکھتاہے لہذا ہمیں شب برأت کو رب کا عظیم تحفہ سمجھ کر عبادت کرنی چاہیے.
مولانا غلام مرسلین اشرفی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ) نے شب برات کے عنوان کے تعلق سے کہاکہ شعبان المعظم مبارک مہینہ ہے اس میں اللہ تعالی نے اپنے مؤمن بندوں کی نجات کا سامان فراہم کیا ہے جس کے طرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آگاہ فرمایاہے، شب برات چھٹکارے کی رات ہے، اس رات میں اللہ تعالیٰ بنوکلب کے جانوروں کے جسم پر جتنے بال ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان بالوں کی تعداد کے برابر بندوں کی بخشش و مغفرت فرماتا ہے، صرف دس ایسے ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی اس رات میں معاف نہیں فرماتا والدین کا نافرمان، مشرک، سود خور، غیبت کرنے والا، چغلخوری کرنے والا، زنا کرنے والا، شراب پینے والا، رشتہ داروں سے تعلق منقطع کرنے والا، یتیموں کا مال کھانے والا، حقداروں کا حق مارنے والا. ہمیں چاہیے کہ ان تمام برائیوں سے بچیں اور اللہ کے حضور سچی توبہ و استغفار کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں.
مولانا ضیاء الرحمن امجدی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ) نے کہا کہ اس مقدس رات میں تمام مسلمان ذکروعبادت میں مشغول رہیں اور آتش بازی، لہولعب سے خودبھی دور رہیں اور اپنے بچوں کوبھی دور رکھیں، اور اس مبارک رات کو غنیمت جانیں اور توبہ، استغفار کریں.
صلاۃ وسلام کے بعد محفل کا اختتام ہوا اس کے بعد تمام شرکاء محفل نے صلاۃ التسبیح و دیگر نوافل ادا کی.
اس موقع پر سید افسر علی، سید ذاکر علی، سید رئیس علی، سید محبوب علی، سید عابد علی، سید کاشف علی، سید شاذیب علی، سید سہیل علی، جناب صمد نور، محمد نظام اس کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین حضرات موجود تھے.
زیر اہتمام :
کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے