راجستھان

باسنی میں سنی تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر سالانہ تعلیمی اجلاس کا انعقاد

باسنی/راجستھان: 27 مارچ، ہماری آواز(نازش المدنی مرادآبادی)

مورخہ 14 شعبان 1442ھ بمطابق 27 مارچ2021 کو باسنی ناگور راجستھان میں آل راجستھان سنی تبلیغی جماعت باسنی کی دو سالہ دینی ملی تعلیمی و تبلیغی و اشاعتی سرگرمیوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا
قاری سجادانورصاحب کی تلاوت قرآن مجید سے تعلیمی اجلاس کاآغاز ہوا،مقامی نعت خواں محمد جاوید قادری وقادی محمدشریف قادری نے نعتیہ کلام پیش کے، بعدہ سنی تبلیغی جماعت کی شاخوں کے طلبہ نے اپنا کامیاب پروگرام پیش کیا، پھر مولاناحافظ اللہ بخش صاحب نے دینی و دنیوی اور جماعت کی تعلیمی و تبلیغی خدمات کوبیان کیا پھر اعزازی اسناد کی تقریب ہوئی جس میں جماعت کی دوسالہ تعلیمی و تبلیغی واشاعتی خدمات انجام دینے والے احباب اور لاک ڈاؤن میں کام کرنے والے بلندحوصلہ نوجوانوں کی عزت افزائی کی گئی،جماعت کی پانچ شاخوں کے صدورکو مصنف اعظم نمبر پیش کیا گیا ، ١٥حضرات کواسناداعزازی صدر جماعت حضرت مولانا سید محمد علی صاحب قبلہ کے ہاتھوں پیش کی گئیں،گل پوشی ممبران بزم نعیمی ونائب صدرالحاج محمد سعید صاحب چھاؤنی نے کی ،مبلغین جماعت (مولانا پیارمحمدخاں شیرانی،مولاناشہاب الدین اشفاقی،مولانایعقوب خان شیرانی) کی خصوصی عزت افزائی
اسکے بعد گزشتہ روایات کی طرح اس بار بھی اکابر علماء اہلسنت کی چند کتب کا رسم اجراء استاذ العلماء حضرت علامہ حافظ اکبر علی رضوی ادام ظلہ(خطیب وامام مدینہ مسجد باسنی) کے دست اقدس سے ہوا
جن کتب کا رسم اجراء ہوا انکی تفصیل درج ذیل ہے
الحق المبین(از۔غزالی دوراں علامہ احمد سعید کاظمی)
تبلیغی جماعت کا فریب (از۔ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری )
آئیے حج کریں(از۔ علامہ ارشد القادری) مسائل منظوم(از ۔علامہ ناظم علی قادری/مترجم۔ مفتی ولی محمد رضوی)
ایمان افروز نصیحتیں (از ۔علامہ حامد رضا قادری)
قربانی کے مسائل (از مولانا نعیم اشرف اشفاقی)
انوار الایمان(از۔مولانا اسلم رضا قادری اشفاقی)
باسنی روشن صبحیں مہکتی شامیں (از ۔غلام مصطفٰی رضوی نوری مشن مالیگاؤں)
اس کے بعد سنی تبلیغی جماعت کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان خصوصاًمولانا پیارمحمدخاں شیرانی رضوی مبلغ جماعت نے سکریٹری وترقی رپورٹ پیش کی اور حضرت مولانا محمد حنیف صاحب شیرانی آباد،مولاناقاری احمد علی پیپاڑسیٹی،حافظ وقاری آفتاب اشفاقی گوٹن،مولاناعرفان احمدفیضانی کمہاری،نے اپنے یہاں کی شاخوں کی تعلیمی و تبلیغی خدمات کوبیان کیا، علاوہ ازیں اجلاس میں علاقائی علماء کرام بالخصوص ادارہ اہلسنّت دارالعلوم فیضان اشرف باسنی کا اسٹاف بانی ادارہ حضرت علامہ حافظ سعید اشرفی، مولانا مفتی یونس رضا مصباحی ،مولانا شاہد علی فیضانی اشرفی مولانا، الحاج مولانا اصغر فیضانی ،مولانا رفیق مصباحی شیرانی،استاذ الحفاظ حضرت حافظ قاری مولانا شریف القادری وغیرہم اور کمہاری، باسنی، ناگور شیرانی آباد و دیگر علاقوں کے کافی علماء کرام مولانا یوسف اشرفی، اور مولانا سردار احمد رضوی،مولانا انور رضا شیرانی ،قاری آفتاب احمدگوٹن،حاجی برکت علی، مولانا عمران اشفاقی ،مولانا الیاس اشرفی کمہاری، مولانا سکندر علی، مولانا اقبال اشرفی، مولانا عبد القادر کمہاری، حافظ شیر محمد، مولانا غلام مصطفی قادری، مولانا رفیق، مولانا جاوید امجدی ،مولانا جاوید رضوی، مولانا صابر، مولانا اشفاق برکاتی، مولانا ندیم اشفاقی ، مفتی عبد القادر اشفاقی، مولانا نعیم اشفاقی، مولانا خالد رضا اشفاقی، مولانا شہاب الدین، مولانا حافظ نصیر احمد، مولانا محمد علی، مولانا آصف علی، مولانا حامد رضا، مولانا شکیل، مولانا محمد رضا علیمی، بندہ ناچیز نازش المدنی مرادآبادی بھی شریک بزم تھے ۔ آخر میں حضرت علامہ مولانا مفتی ولی محمد رضوی دام ظلہ نے ہدیہ تشکر پیش کیا یوں صلاۃ و سلام پر جلسہ کا اختتام ہوا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے