بین الاقوامی

مساجد کو اپنے سجدوں سے آباد کریں: نبیرۂ شعیب الاولیاء علامہ آصف علوی ازہری

بھیرہوا/نیپال: 28 مارچ، ہماری آواز(غیاث الدین احمد عارف مصباحی) کل مورخہ27/مارچ 2021 بروز سنیچر،نیپال کے مشہور ومعروف شہر بھیرہوا کے محلہ کھجوریا میں نوری جامع مسجد کا سنگ بنیاد نبیرہ حضور شعیب الاولیاء ، شہزادہ مفکر اسلام حضرت علامہ ،مولانا حافظ وقاری محمد آصف علوی ازہری نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف و شیر نیپال حضرت علامہ الحاج صوفی محمد صدیق خان بانی مدرسہ غوثیہ کٹھوتیہ بھیرہوا ودیگر علماء کے مقدس ہاتھوں رکھا گیا ۔
اس مبارک ومسعود موقع پر خطاب فرماتے علامہ آصف علوی ازہری صاحب قبلہ نے فرمایا کہ جو لوگ اللہ کی رضاء کی طلب کے لیے مسجد بناتے ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ ان کے لیے جنت میں گھر تعمیر فرمائے گا۔
علامہ موصوف نے مزید نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ مسجد بنانے کے ساتھ ساتھ اسے آباد رکھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ جو مساجد کو اپنے سجدوں سے آباد کرتے ہیں اللہ رب العزت ان کے گھروں کو آباد فرمادیتا ہے

حضرت علامہ شیر نیپال صوفی محمد صدیق صاحب نے فرمایا کہ مسجد خدا کا گھر ہے اس لیے آپ اپنے گھروں سے زیادہ مساجد کا خیال رکھیں ۔۔
اس تقریب کی صدارت مولانا فیض اللہ اشرفی صاحب اور نظامت مولانا جلال الدین مصباحی و قیادت مولانا جعفر علی نظامی خطیب وامام نوری مسجد نے فرمائی،
تقریب میں علاقائی عوام کے علاوہ خصوصیت کے ساتھ مولانا ڈاکٹر سراج عالم فیضی ،مولانا عبدالنبی، مولانا اختر رضا مصباحی، مولانا سعید احمد چترویدی، نگر پالیکا بھیرہوا کے چیر مین ہری ادھیکاری، اور ممبر آف پارلیمنٹ نیپال جناب اشتیاق احمد، مسجد کمیٹی کے صدر جمیل پٹھان، ناظم مسجد سلیم وغیرہ نے شرکت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے