ایک دوسرے سے باہمی قربت اختیار کریں گے، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے تب ہی آپسی غلط فہمیوں کو ختم کرکے محبت کی فضا کو پروان چڑھا سکیں گے: شاکر شیخ (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)
جامع مسجد ممبئی کی جانب سے بتاریخ ۲۱ مارچ مسجد پریچے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریچے پروگرام کا بنیادی مقصد برادرانِ وطن کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کرنا اور اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کرنا ہے۔ لہٰذا اسی نوع کو مدّنظر رکھتے ہوئے ۲۱ مارچ کو جامع مسجد ممبئی میں ۳۵ برادرانِ وطن کے ساتھ ایک ملاقات کی گئی جس میں اُن سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُن کی مختلف غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ مجموعی طور پر تمام ہی لوگوں نے گفتگو کی اور اسلام کا پریچے حاصل کرکے خوشی کا مظاہرہ کیا۔مدعوکردہ مہمان مقرر جناب شاکر شیخ صاحب (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی شہر) نے اسلام کا تعارف، وضو و نماز کا طریقہ،بنیادی ارکان پر گفتگو کی۔اپنی گفتگو میں یہ بات بھی رکھی کہ ایک دوسرے سے باہمی قربت اختیار کرکے، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ہی آپسی غلط فہمیوں کو ختم کرکے محبت کی فضا کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ۔
خواہش کا اظہار کرنے والے برادرانِ وطن ساتھیوں کو قرآنِ کریم کا ترجمہ بھی تحفتاً دیا گیا۔ شرکا نے کافی دلجمعی کے ساتھ باتوں کو سنا اور حسبِ ضرورت ڈسکشن بھی کیا۔