اناؤ: 22مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
موضع دارا پور بانگرمؤ میں گذشتہ شب نکاح کی تقریب کے تحت، جلسہ اصلاح معاشرہ، کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت حاجی حکیم محمد ریاض نے کی اور نظامت کے فرائض مولوی ساجد رئیس سانڈی نے انجام دئے، جلسے کا آغاز قاری زبیر کی تلاوت سے ہوا،اور حافظ معظم بلگرامی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا، مولانا رمضان جامعی نے عظمت والدین پر تقریر کی ، مفتی اخلاق بلگرامی نے اپنے خطاب میں شادی کی رسومات وخرافات کی قباحت پر روشنی ڈالی، مفتی عبدالتواب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے صفائی و ستھرائی، پاکی وطہارت کی تعلیم بطور خاص دی، انہوں نے پاک صاف رہنے سے بہت سی بیماریوں سے ہم سے آدمی محفوظ رہتا ہے، ظاہری صفائی کے ساتھ دلوں کو بھی بغض، کینہ، حسد، بدظنی جیسی مہلک ناپاکیوں سے صاف اور پاک رکھا جائے، موصوف نے سامعین کو نماز کی طرف متوجہ کیا، نماز جنت کی کنجی(چابی) ہے، اگر کسی دوسرے عمل کے ذریعے جنت تک پہنچ بھی گئے مگر نماز نہ ہونے کی وجہ سے جنت کا تالا نہ کھل سکا تو پھر کیا ہوگا ؟ اس لئے نماز کی پابندی کریں تاکہ جنت کی چابی ہمارے پاس رہے، مفتی موصوف کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا، مولانا سلیمان بلاؤ پوری نے تمام سامعین، مقررین، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر بطورِ خاص حاجی آزاد بانگرمؤ مؤ، حافظ عرفان بانگرمؤ، حافظ عارف بلاؤپور، حاجی محمد راشد مدارنگر، حکیم ریاض مدارنگر، اشتیاق بھائی وغیرہ موجود رہے۔