مظہرِ شمس العلماء جہانِ کرم
مخزنِ علم وحکمت پہ لاکھوں سلام
جامع معقول و منقول ، شمس الاساتذہ ، استاذناالکریم، حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی زین العابدین شمسی رضوی رانی گنج ڈنڑوا اکبرپور امبیڈکرنگر (سابق صدرالمدرسین جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا) کا تیسرا سالانہ عرس مقدس بنام عرس شمس الاساتذہ آج مورخہ ٣/شعبان المعظم 1442ھ مطابق 17/ مارچ 2021ء بروز بدھ حسب سابق منایاجائے گا ۔ صبح 7:55 بجے قل شریف، چادرپوشی ، گل پاشی اور فاتحہ خوانی کی مختصر محفل منعقد کر بارگاہ ناز میں خراج عقیدت پیش کی جائے گی ۔
اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ صوفی باصفا حضرت علامہ محمد عین الحق رضا شمسی ، صاحب زادہ قاری بدیع الزماں صاحب قادری ، صاحب زادہ مولانا مسیح الزماں صاحب قادری ، صاحب زادہ مولانا قمرالزماں صاحب قادری ، مولانانسیم عالم مصباحی اور دیگر افراداہل خانہ واہل قریہ موجود رہیں گے۔
حالات سے مجبور اجلہ مشائخ عظام ، اکابر علماے کرام ، بےشمار تلامذہ ، اور بہت سارے معتقدین و متوسلین ہزاروں جتن کے باوجود بھی اس بابرکت موقع پر شرکت سے محروم رہ جائیں گے ۔ اللہ رحم فرمائے ۔آمین!
صاحب زادہ مولانا قمرالزماں صاحب قادری نے بہ راہ راست راقم کو یہ خبریں دیں۔
ابررحمت ان کی تربت پر گہرباری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
راقم اس وقت بغرض شرکت چند احباب کے ساتھ اکبر پور کے لیے رخت سفر باندھ کر ڈومریا گنج کراس کرچکا ہے ۔ قل شریف میں شرکت ہوجائے ، احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
ازہرالقادری
جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا
کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا
3/ شعبان المعظم 1442ھ
17/ مارچ 2021ء بدھ
9559494786