پرتاپ گڑھ

پرتاپ گڑھ: قرآن مقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: علماے کرام

مانکپور ،کنڈہ/پرتاپ گڑھ 13مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
پوری دنیا جانتی ہے کہ قران مجید اللہ رب العزت کی کتاب ہے جس کو اللہ رب العزت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اس مقدس کتاب کے حفاظت کی ذمہ داری بھی خود اللہ رب العزت نے لیا ہے مذکورہ باتوں کا اظہار خیال مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے نمائندہ شان سدھارتھ سے اپنی خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کو مٹانے کے لئے پوری دنیا کے لوگ بھی جمع ہوجائے تو ایک حرف بھی نہیں بدل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کیا وسیم رضوی ملعون جیسے پوری دنیا کے لوگ بھی جمع ہوجائے پھربھی ایک زبر یا زیر یا حرف نہیں بدل سکتا ہے مزید انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن مقدس کے خلاف بیان دیکر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے جس کو مسلمان کا بچہ بچہ برداشت نہیں کرسکتا ہے لہذا حکومت وسیم رضوی کو جلد گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں میں ڈال دیں ، سنگرام گڑھ کے جامع مسجد کے امام مولانا محمود ریاض رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن اللہ رب العزت کی مقدس کتاب ہے جس سے لوگوں کو ہدایت ملتی ہے جس کے ایک حرف یا زبر یا زیر کو بدلنا محال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی جسیا ملعون ومردود انسان ہمیشہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے کبھی رسول پاک تو کبھی مدارس اسلامیہ اور اب قرآن مقدس کے خلاف بیان دیکر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے جس کو مسلمان ہر گز برداشت نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی جیسے مردود اور گستاخ انسان سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے ملک میں اختلاف اور فتنہ پیدا ہوتا ہے اس لئے ہمیں اپنے ملک کی عدالت اور حکومت سے مکمل یقین ہے کہ اس نالائق وسیم رضوی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں، قاضی شہر پرتاپ گڑھ مفتی فہیم اختر رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ اسلام اور اللہ اسکے رسول کے خلاف ہمیشہ بکواس کرتا ہے لیکن اسکے خلاف کاروائی نہیں ہوتی ہے لیکن اب ہمیں اپنے ملک کی عدالت اور حکومت سے ملک طور ہر یقین ہے کہ ایسے انسان کو گرفتار کرکے سخت کاروائی کرےگی ، مزید انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی مقدس کتاب ہے اور رسول پاک کا معجزہ ہے جس کو دنیا کا کوئ انسان مٹا نہیں سکتا ہے بلکہ مٹانے کی کوشش کرنے والا خود ہی مٹ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف ہم سب کو ملکر سخت کاروائی کرنے اپیل کرنا چاہئے اور جو لوگ بھی اس میں حصہ لے انکی حمایت کرنا چاہئے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے