اعظم گڑھ

طلبہ جامعہ اشرفیہ کے وفد کی اعظم گڑھ ڈی۔ایم۔ سے ملاقات

مبارک پور/اعظم گڑھ: 11مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
آج بروز جمعرات طلبہ اشرفیہ مبارکپور کے 8/ افراد پر مشتمل وفد نے ڈی ایم اعظم گڑھ سے ملاقات کی۔
جس میں مسلمانوں کی تعلیمی زبوں حالی اور ریزرویشن کے نام پر مسلمانوں پر ہونے والے آتیاچار ، آزادی کے بعد بھی قائم پسماندگی کے وجوہات اور مدارس میں رشوت خوری جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ نشست تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک چلتی ہے جس میں مولانا عادل رضا مصباحی مولانا سلمان برکاتی ، محمد احمد خان مصباحی، شمش تبریز مصباحی، عامر مصباحی، رستم مصباحی بنارسی ، حسیب یوسف مصباحی شریک رہے ۔
اور آخیر میں کمہریا یوتھ کمیٹی کے صدر شاہ خالد مصباحی سدھارتھ نگری نے کمیٹی کی طرف سے شال پیش کرکے شکریہ ادا کیا ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے