مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10 مارچ، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) گھر میں گھس کر دبنگوں نے تاجر کے بیٹا کی جم کر پیٹائ کردی، بیٹا کو بچانے دوڑے تاجر اور اسکی بیوی کو بھی دبنگوں نے لوہے کے راڈ سے مارا پیٹا جس کی وجہ سے وہ لہو لہان ہوگئے اور گر پڑے تاجر کی بیوی کے گلے سے چین چھین کر دھمکی دیتے ہوئے بھاگ نکلا، کنڈہ نگر پنچایت کے پریم نگر کے کبریا گنج کے رہنے والے کیشو پرساد 47کپڑا کا تاجر ہے علاقہ کے مین چوراہے پر اسکی دکان ہے بدھ کو صبح آٹھ بجے دوشخص انکے گھر پہونچا کیشو پرساد کا بیٹا ارتھ کا دوست بتا کر دروازہ کھلوایا گھر والوں نے دروازہ کھول دیا اور انکو بیٹھایا اور ارتھ کو بھیجا ارتھ کے پہونچتے ہی کونے میں لے جاکر دبنگوں نے مارنا پیٹنا شروع کردیا، بیٹا کے چیخ وپکار کی آواز سن کر کیشوپرساد اور اسکی بیوی انیتا دیوی45اندر سے دوڑی تو ان دونوں کو بھی بدمعاشوں نے لوہے کے راڈ سے مارنا شروع کردیا جس کی وجہ سے یہ دونوں بھی لہو لہان ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گر پڑے،الزام ہے کہ اسی بیچ ملزم دونوں لڑکا نے طمانچہ سٹاکر گلے میں پہنی چین بھی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے بھاگ نکلا متاثری نے 112پولیس کو فون کی تو تھانہ انچارج ڈی پی سنگھ موقع پی پہونچے اور زخمیوں کو علاج کے لئے بھیجا، متاثرہ شخص حادثہ کی وجہ نہیں بتارہے ہیں کیشوپرساد نے نامزد ملزم کے خلاف تحریر دی ہے اور یہ بتایا ہے کہ انکے لڑکے ارتھ کے ساتھ نگر کے اسکول میں دونوں دبنگ دسویں کلاس کے طالب علم ہے۔
متعلقہ مضامین
نشے میں پاگل شخص نے بیوی کو لات مار کر گھر سے نکال دیا
مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شے میں پاگل شخص نے جہیز کے لئے بیوی کو لات ماری اور گھر سے نکال دیا ۔ شادی شدہ عورت اپنے بیٹے کو ساتھ لیکر اپنے مائکہ آئی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے شوہر ، ساس اور سر سمیت چار لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔ رینو […]
کھیت سے آلو لے کر گھر جا رہا لڑکا راستہ سے غائب
مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10 مارچ، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) کھیت سے آلو لے کر گھر گیا اور راستہ سے لاپتہ ہوگیا۔ بہت تلاش کرنے کے بعد بھی اسے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے اغوا کرلیا گیا پولیس نے تحریر پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کرلی […]
ہتھگواں پولیس نے گاڑی چور گروہ کو گرفتار کرکے جیل بھیجا
مانکپور/کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 13 مارچ، ہمار آواز(نامہ نگار) ہتھگواں پولیس نے گاڑی چور گروہ کو گرفتار کیا، چوری کی موٹر سائیکل اور غیر قانون ہتھیار برآمد، ہتھگوان پولیس نے گاڑی چوروں کے گروہ کر پکڑا ہے گاڑی چینگ کے دوران ہتھگواں پولیس کو بڑی کامیابی ملی آج ہتھگواں تھانہ کے داروغہ شیش ناتھ سنگھ یادو اپنی […]

