مہراج گنج: 11 مارچ(نامہ نگار) مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیڑ سوسائٹی کے تحت چل رہے تحریک پیغام انسانیت جو ایک عرصہ سے غریبوں کا سچا ہم درد سمجھا جارہا ہے بالخصوص لاک ڈاؤن کے سخت ایام میں اس تحریک نے بے شمار ضرورت مندوں کی امداد، یتیموں و بیواؤں کی کفالت کی اور آن کی آن میں ایک عالمی تحریک بن گئی جس سے بیرون ہند ساؤتھ افریقہ، برطانیہ، امریکہ، سری لنکا، بنگلہ دیش و نیپال ممالک سے لوگ اس تحریک سے جڑتے گئے۔
دراصل مصباحی ایجوکیشنل ولیفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کئی ایک شعبہ جات پر مشتمل ہے جن میں سے تحریک پیغام انسانیت ایک رفاہی شعبہ ہے انھیں سارے شعبہ جات سے سبھی کو آشنا کرانے کے لیے اب یہ تحریک ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ رہی ہے، تحریک پیغام انسانیت کی ویب سائٹ بن کر تیار ہوچکی ہے، مگر اسے 20 مارچ کو علما و دانش وران کی موجودگی میں لانچ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تحریک کی ویب سائٹ معروف ویب ڈیزائننگ کمپنی دی ویب ہٹ نے بنایا ہے۔