میرا روڈ: 6 مارچ، ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) میراروڈ میں گزشتہ تین سالوں سے دارالقضاء قائم ہے۔ دارالقضاء میں مسلمانوں کے خاندانی و عائلی اختلافات اور زوجین کے باہمی جھگڑوں پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے قاضی صاحب نہیں تھے جس کی وجہ سے کافی معاملات التوا میں پڑے ہوئے تھے ۔ قاضی صاحب کی عدم موجودگی کی وجہ سے دارالقضاء کا کام کاج متاثر ہو رہا تھا ۔ ان دشواریوں کے مدِنظر رکھتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نئے قاضی صاحب کے تقرر تک عارضی طور پر بھیونڈی شہر کے قاضی مطیع الرحمٰن قاسمی صاحب کو میراروڈ کے لئے بھی جزو وقتی قاضی مقرر کیا ہے۔ اب وہ ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار کے دن میراروڈ میں فیصلے کریں گے ۔ ,۶ مارچ کو صبح میراروڈ نیانگر میں جنتا ڈیری کےقریب واقع دارالقضاء کے دفتر میں قاضی صاحب کی تشریف آوری پر دارالقضاء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین صاحب اور منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے اُن کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے کہا کہ میراروڈ دارالقضاء میں معاملات کے حل اور مقدمہ کے اندراج کے لئے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دارالقضاء میں ایک کاؤنسلنگ سینٹر بھی قائم ہے جہاں طرفین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ اب تک ایسے سینکڑوں کیس آئے جو علیحدگی اختیار کرنا چاہتے تھے مگر کاؤنسلنگ کے بعد ان کے درمیان غلط فہمی کا ازالہ ہوگیا اور دوبارہ ساتھ رہنے پر راضی ہوگئے۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے کہا کہ میراروڈ اور اطراف کے مسلمانوں کے لئے دارالقضاء اور کاؤنسلنگ سینٹر ایک بہت بڑی نعمت بن گیا ہے ۔ مسلمان عدالتوں اور پولیس چوکیوں کے چکر کاٹنے سے لوگ بچ جاتے ہیں اور قوم کا پیسہ بھی برباد ہونے سے بچ جاتاہے۔
متعلقہ مضامین
انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافتی مفادات کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ شیخ عمر (ببلو بھائی)
انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جالنا ضلع یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا جالنا، مہاراشٹرا: انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن جالنا ضلع یونٹ کی میٹنگ جالنا کے روزنامہ مہامایا کے دفتر میں مراٹھواڑہ مہاراشٹر کے ریاستی صدر اسلم قریشی اور مراٹھواڑہ مہاراشٹر اسٹیٹ جنرل سکریٹری وینکٹیش سوریاونشی کی موجودگی میں اور ضلع کے شیخ عمر (ببلو […]
مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت کی دینی خدمات تاریخ ہند کا زریں باب
مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت کی دینی خدمات تاریخ ہند کا زریں باب
تاج الشریعہ کلینک نور نگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اظہارِ محبت رسولﷺ و گیارہویں شریف کی نسبت سے نوری مشن کا اعلان مالیگاؤں: 29؍اکتوبر 2022ء بروز سنیچر بوقت صبح 10؍بجے تا شام 4؍بجے- تاج الشریعہ کلینک (نزد مسجد نذیر اشرفی، حسان میڈیکل، نور نگر دیانہ) میں ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا اہتمام ’’اظہارِ محبت رسول ﷺ‘‘ نیز گیارہویں […]