مفتی ظفر احمد قاسمی و مولانا عبدالجبار قاسمی نے کیا اظہار تعزیت
ہردوئی/ فرخ آباد: 6مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
جمعیت علما اترپردیش وسط زون کے نائب صدر ڈاکٹر عبد المعید قاسمی سیتا پوری کی ر حلت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کیلئے ہردوئی وفرخ آباد کے علماء نے تعزیت کا اظہار کیا۔
وسطی زون کے جنرل سیکرٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا ڈاکٹر عبد المعید کےانتقال کی خبر سے شدید صدمہ پہونچا اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور اپنے مقربین میں شامل فرمائیں ڈاکٹر صاحب ایک متحرک فعال شخصیت کے مالک تھے جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے ملی وملکی خدمات کے انجام دہی میں مصروف عمل تھے جمعیت علماء وسطی اتر پردیش کے نائب صدر ہونے کے برابر ان سے رابطہ قائم رہتا تھا ہمیشہ اچھے مشوروں سے مدد فرماتے کانپور میں 23/24فروری کے تربیتی پروگرام میں بھی بار بار ملاقات رہی اور جماعت کے استحکام کو لیکر بات چیت بھی ہوئی اس کے بعد فون رابطہ رہا لیکن طبیعت وغیرہ کے تعلق سے ڈاکٹر صاحب نے کچھ نہ بتایا البتہ جمعیت علماء وسطی اتر پردیش کے اضلاع میں انتخابات کے سلسلے میں گفتگو رہی تین دن پہلے طبیعت کے خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی اور کل ہردوئی سفر سے واپسی میں مولانا عبد المتین کے ذریعے انتقال کی خبر ملی ،
جمیعت علماء ہردوئی کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی نے غم کا اظہار کیا ، دنیا میں رہنے کی ساعتیں مقرر ہیں لیکن بعض اہل تعلق کی رحلت سے جو رنج وغم پہونچتا ہے وہ انتہائی شدید ہوتا ہے اور بلا شبہ ڈاکٹر عبد المعید قاسمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایسے ہی تھے ان کے انتقال سے جمعیت علماء اتر پردیش نے اپنا ایک جانثار اور وفادار سپاہی کھو دیا اللہ تعالیٰ ہم کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
مولانا عبدالرب قاسمی نائب صدر وسط زون اترپردیش نے کہاجمعیۃ علماء لہرپور کے صدر، اور جمعیۃ علماء وسط زون اترپردیش کے نائب صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمعید قاسمی نوراللہ مرقدہ کی ناگہانی فرقت سے تمام حلقے دم بخود اور رنجور ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام شکستہ اور آزردہ دلوں کو قرار و صبر مرحمت فرمائے۔ حضرت مولانا کو جوار رحمت میں مقام عنایت فرمائے انکی تمام خدمات کو قبول فرماکر اپنی شایانِ شان اجر مرحمت فرمائے۔ پسماندگان کو انکے ورثوں کا امین اور تحریکات نامکمل کی تکمیل کی توفیق عنایت فرمائے۔ علاوہ ازیںمسجد حفصہ قصبہ ملاواں میں
بعدنمازظہر تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں قاری محمد طاہر بیگ کی والدہ مرحومہ اور ڈاکٹر عبدالمعید لہر پوری مرحوم کے لیے لئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر مفتی محمد اخلاق قاسمی نے مختصر خطاب بھی کیا، نشست میں حافظ محمد سہیل، محمد عرفان ، حاجی عبدالرشید، حافظ محمد راشد، حافظ محمد انیس اور محمد ابرار بطور خاص موجود رہے۔