سدھارتھ نگر

عرس مظہر شعیب الاولیا علیہ الرحمہ براؤں شریف اختتام پذیر

سدھارتھ نگر: 5مارچ، ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی)

18/رجب المرجب بروز بدھ2021 کو مظہر شعیب الاولیاء ،خانقاہ یارعلویہ کے بہار جاوداں، شیخ طریقت گل گلزار چشتیت حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد صدیق احمد علوی قادری چشتی یارعلوی سابق سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ وناظم اعلیٰ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براوں شریف کا 29 واں سالانہ عرس پاک نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ نبیرۂ شعیب الاولیاء پیر طریقت خلیفہ وجانشین مختارالاولیاء حضرت محمد مسعوداحمدرضا قادری چشتی یارعلوی مدظلہ العالی کی سرپرستی اور شہزادہ مظہر شعیب الاولیاء پیر طریقت صاحبزادہ محمد جمال احمد رضا علوی چشتی قادری اور داماد مظہر شعیب الاولیاء حضرت سید آفاق حسین صاحب ایڈوکیٹ کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوا۔حضرت حافظ وقاری افتخار احمد فیضی صاحب کی تلاوت سے عرس پاک کا آغاز ہوا، حضرت علامہ عطاء الرحمن صاحب قبلہ فیضی سرسیا ۔ حضرت علامہ محمد جہانگیرالقادری ممبئی ۔حضرت علامہ محمد وسیم احمد نظامی ثانی سبحانی ۔حضرت علامہ مفتی غلام معین الدین چشتی ممبئی ۔ حضرت علامہ صاحب علی چترویدی بندیشر پور ۔فاضل بغداد حضرت علامہ مختارالحسن صاحب قبلہ چرہ محمد پور اور خطیب اہل سنت حضرت علامہ الحاج عبداللہ عارف صدیقی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر کے خطابات ہوئے۔ جبکہ جناب ذاکر اسماعیلی بہرائچ شریف اور جناب قسمت صاحب تلشی پور نے نعت و منقبت کا گلدستہ پیش کیا ۔اس حسین وپرکیف ماحول میں ماہنامہ فیض الرسول جدید
کارسم اجرا عمل میں آیا۔جس کے نگران اعلی ادیب بے نظیر حضرت علامہ محمد طاہر القادر کلیم فیضی بستوی ہیں، اور مدیر اعلی کی ذمہ داری مشہور قلم کار مولانا اسلام الدین احمد انجم فیضی صاحب انجام دے رہے ہیں نیز مولانا رمضان علی فیضی یارعلوی معاون مدیر ہیں۔اس کو استاذالعلماء آبروئے اہل سنت حضرت علامہ الحاج غلام غوث علوی الہاشمی گجرات کے مقدس ہاتھوں سے ہوا ۔جملہ مدیران فیض الرسول جدید کی موجودگی میں سیکڑوں علماء ومشائخ نے اس اہم کام کوسراہا۔ کثیر تعداد میں مریدین متوسلین معتقدین ومحبین شعیب الاولیاء ومظہر شعیب الاولیاء نے شرکت کرکے اپنے محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا 02/بجکر 10/منٹ پر قل شریف ہوا جس میں ارباب خانوادہ شعیب الاولیاء ۔ارباب سیاست و صحافت علماء کرام نے شرکت فرمائی
حضرت علامہ الحاج غلام غوث صاحب قبلہ علوی الہاشمی نے ملک میں امن وسلامتی اور وباؤں سے شفاؤں کیلئے خصوصی طور پر دعا فرمائی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے