سدھارتھ نگر

براؤں شریف: تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا خلیفہ صاحب علیہ الرحمہ کا 29واں عرس مبارک، علما و شعرا نے پیش کی خراج عقیدت، ماہ نامہ فیض الرسول جدید کا ہوا اجرا

براؤں شریف/سدھارتھ نگر: 4مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)

کل شام مورخہ 18 رجب الرجب 1442ہجری بروز بدھ کو مشرقی اترپردیش کی مشہور خانقاہ فیض الرسول میں بانئ سلسلہ شیخ المشائخ حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمۃ و الرضوان کے شہزادہ، خلیفہ و مظہر حضور الشاہ صدیق احمد چشتی المعروف بہ خلیفہ صاحب و مظہر شعیب الاولیاء رحمہ اللہ کا 29واں عرس سراپا قدس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، بعد نماز عشا جلسہ پاک کا آغاز قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے ہوا، جس کی صدارت و سرپرستی نبیرۂ مظہر شعیب الاولیاء بابو مسعود احمد رضا علوی صاحب نے فرمائی، ملک کے مختلف گوشوں سے تشریف لائے علماے کرام و مشائخ عظام نے صاحب عرس کی حیات و خدمات پر مختلف جہات سے روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانان رسول و شاعران اسلام نے بھی نعت و منقبت کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا۔ خطیب ہندوستان حضرت مولانا مختارالحسن قادری(چرا محمد پور)، حضرت علامہ غلام غوث علوی(گجرات)، خطیب ہندونیپال حضرت مولانا عبداللہ عارف صدیقی وغیرہ نے خصوصی خطاب سے نوازا۔

اسی درمیان خانقاہ فیض الرسول کی جانب سے ماہ نامہ فیض الرسول جدید کی علامہ غلام غوث علوی صاحب کے ہاتھوں رسم اجرا بھی عمل میں آئی، علامہ اسلام الدین احمد انجم فیضی کی ادارت، مولانا رمضان فیضی کی نیابت اور علامہ طاہر کلیم قادری کی نگرانی میں شائع ہونے والے اس ماہ نامے کی رسم اجرا کے وقت علامہ مختارالحسن قادری، مفتی غلام معین الدین چشتی، مفتی شمس اللقاء قادری، علامہ صاحب علی یارعلوی چترویدی، نبیرۂ حضور مظہرشعیب الاولیاء مولانا افسر علوی، سید آفاق حسین، علامہ عبداللہ عارف صدیقی، مولانا عطاءالرحمن قادری، مولانا اسرار احمد فیضی، مولانا احسان احمد فیضی، مولانا ذاکر چودھری، مولانا جہاں گیر علیمی، قاری محمد شبیر یارعلوی، مفتی شعیب رضا نظامی فیضی(چیف ایڈیٹر: ہماری آواز، گورکھپور)، مولانا الطاف رضا نیپالی، حافظ شاہ عالم رضوی، مولانا عبدالماجد فیضی، مولانا روزن علی فیضی وغیرہ کظیر تعداد میں علما و مشائخ اور فاضلین فیض الرسول و متوسیلین خانقاہ موجود رہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے