ہردوئی: 3مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
جمیعت علماء ہردوئی (الف )کے صدر اور مدرسہ قاسم العلوم پہانی کے ناظم قاری محمد طاہر بیگ کی والدہ کے اچانک انتقال سے ماحول سوگوار ہو گیا، وہ 90 برس کی تھیں، قاری محمد طاہر بیگ نے بتایا 31جنوری کو والدہ محترمہ کے پتے میں پتھری کی شکایت ہوئی، علاج کے لیے لکھنؤ لے جایا گیا ، علاج کے بعد طبیعت بحال تھی آج 3 مارچ اچانک طبیعت ناساز ہوگئی اور تھوڑی ہی دیر بعد بوقت عصر روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، جمیعت علماء ہردوئی کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی ، یاسر عبدالقیوم قاسمی ، حافظ طریق احمد، مولانا محمد طارق و دیگر علماء نے پسماندگان کے لیے اظہار تعزیت اور لوگوں سے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی اپیل کی