ادبی گلیاروں سے ہردوئی

بزم سلام سندیلوی کی ماہانہ نشست منعقد، شعرا نے اپنا کلام پیش کیا

سندیلہ؍ہردوئی: 27 فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
بزم سلام سندیلوی کے تحت اردو گھر نشتر منزل وزیر حسن روڈمحلہ مہتوانہ سندیلہ میں ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا ،نشست کی صدارت مسٹر فریدالدین نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ادریس رہے ۔منتخب اشعار نذر قارئین ہیں

سجی ہے محفل یہ جن کے خاطر وہ آرہے ہیں وہ آرہے ہیں
سنبھل کے بیٹھو اس انجمن میں نقاب رخ وہ اٹھارہے ہیں
سہیل سندیلوی
شاخ کون سی ہوگئی آشیاں کہاں ہوگا
میرے سارے منصوبے بجلیاں سمجھتی ہیں
ڈاکٹر زبیر سندیلوی
ان کو تنہائیاں نہیں ڈستیں
مل کے جو لوگ رہا کرتے ہیں
کلیم اطہر کرنوی
دیکھے اسے تو ہوگئی مدت بہت مگر
اب بھی ہے میری چشم میں کچھ نور سا بچا
داور رضا
یوں جو آپس میں لوگ مڑتے رہیں گے
خدا کی قسم ظلم ہوتے رہیں گے
حسنین
زباں سے نہ افسوس فرمائیے گا
ہمیں کھوکے دل ہی میں پچھتائیے گا
عبدالولی ناچیز سندیلوی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے