علی گڑھ

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں جشن یومِ ولادتِ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر ہمارے لیے باعث سعادت ہے: مولانا سید نور عالم مصباحی

علی گڑھ: 25/فروری، ہماری آواز(پریس ریلیز)
کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ کی جانب سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد (وحید نگر) علی گڑھ میں جشنِ یومِ ولادتِ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ودیگر اکابر کی یاد میں شیخ المشائخ حضور سید محمد امین میاں قادری (سجادہ نشیں خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) مدظلہ العالی والنورانی کی سرپرستی، و شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) مدظلہ العالی کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفیٰ علی قادری (نگراں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ) کی قیادت میں محفل منعقد کی گئی ۔ مولانا غلام مرسلین اشرفی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا. نظامت گلستان رضا مسجد کے خطیب وامام مولانا شمشاد اجمل برکاتی نے کی، حمد باری تعالیٰ سید رہبر علی نے پیش کی، نعت و منقبت صوفی نعت خواں مولاناسید اوصاف علی مجددی، مولانا احمد بہاءالدین مرکزی نے پیش کی۔
مولانا سید نور عالم مصباحی ( خطیب وامام مسجدالبرکات علی گڑھ) نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا سینہ عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا مدینہ تھا ۔حضرت علی رضی اللہ عنہ دنیا کی ساری چیزوں سے زیادہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے تھے ،جس کے عملی نمونے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی میں جابجا نظر آتے ہیں ۔یہ ایک روشن وزندہ جاوید حقیقت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے کرداروعمل کے ذریعہ اطاعتِ رسول وتوقیر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا ثبوت پیش کیا ہے کہ دنیا کی پوری تاریخ میں کسی بڑے سےبڑے بادشاہِ وقت کی بھی ایسی تعظیم نہیں کی گئی ہے۔ ہمارے اس دعوے کی صداقت کے لیے ہجرت کا واقعہ ہی کافی ہے. حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر ہمارے لیے باعث سعادت ہے۔ نیز حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے اوصاف و کارنامے اور فضائل و مناقب کتبِ احادیث و سِیَر اور تواریخِ اسلام کے روشن اوراق پر نور کی کِرنیں بکھیر رہے ہیں۔ آپ کو کتابتِ وحی کے ساتھ ساتھ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خُطوط تحریر کرنے کی بھی سعادت حاصل ہوئی.
ڈاکٹر سلمان رضا علیمی (ریسرچ اسکالر) نے سیرت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا و حیات سرکار نور سید شاہ ابو الحسین احمد نوری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات طیبہ پر مختصر روشنی ڈالی.
مولانا غلام مرسین اشرفی صاحب (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ) نے سیرت حضرت امام جعفر صادق و حیات سلطان الشہداء حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃ اللہ علیہما کے فضائل و مناقب بیان فرمایا.
اس موقع پر محمد اسرار صاحب، حافظ مشرف رضا، حافظ محمد عاقب رضا، سید عدنان علی اور دیگر حضرات شریک تھے۔
مولانا غلام مرسلین اشرفی نے ضیاء الرحمن امجدی سے رپورٹ تحریر کراتے ہوئے کہا کہ صلاۃ و سلام کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ، حضرت سیدہ زینب رضی اللہ تعالٰی عنہا، حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ، حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃ اللہ علیہ، حضرت سید شاہ ابو الحسن احمد نوری رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ مقدسہ میں ایصال ثواب کیا گیا.

زیر اہتمام: کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے