تعلیمی گلیاروں سے دہلی

اپنے اولاد کو تعلیم کے قیمتی زیورات سے آراستہ کریں: سلمان کبیرنگری

نئی دہلی: 26 فروری، ہماری آواز(پریس رلیز)
نوراللہ حبیب ندوی چیرمین آل انڈیا ملی علماء بورڈ و سابق مشاورتی بورڈ ساوتھ ایسڑن ریلوے نے ایک جاری بیان میں کہا کہ علم ایک ایسا نور ہے جس سے جہالت کی تاریکیاں چھٹ جاتی ہیں، علم ہی کی بدولت انسان مکمل آرام دہ اور ترقی یافتہ زندگی گزارنے کا حقدار بنا ہے، علم ہی کی بنیاد پر حق و باطل نیکی اور بدی میں تمیز کی جاتی ہے، علم ہی انسان کو حق وانصاف کی راہ دکھاتا ہے علم ہی سے بصیرت میں توانائی اور اخلاقی و کردار میں پختگی آتی ہے، اس سے اطوار و اخلاق میں شائستگی پیدا ہوتی ہے اور یہ دل و دماغ کو روشنی بخشتی ہے، اور آدمی کی بہت سی خوابیدہ قوتوں کو بیدار کرتی ہے، قوم و معاشرے کی ترقی و شائستگی صرف اور صرف علم کی بدولت حاصل کی جا سکتی ہے
،وہیں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری نے کہا کہ
ہر شخص کو بذات خود علم سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنی اولاد کو تعلیم کے قیمتی زیورات سے آراستہ کرنے کی تلقین و کوشش کرنی چاہیے کیونکہ علم وہ چیز ہے جو خرچ کرنے سے کبھی گھٹتی نہیں ہے بلکہ اس میں بڑھوتری ہوتی رہتی ہے، لیکن ہاں علم کو صرف کتابوں تک محدود و محفوظ نہ رکھا جائے بلکہ حاصل کئے علم کو عمل کے سانچے میں ڈھالا جائے،محی الدین آزاد سدھارتھ نگری نے کہا کہ ایسا علم حاصل کرنا چاہیے جس سے کہ دنیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہماری روحانی اور باطنی ترقی ہو جو آخرت میں ہماری کامیابی و سلامتی کا ذریعہ بن سکے، خلاصہ کلام یہ ہے کہ علم انسانی زندگی کا ایک ضروری حصہ ہے ہماری تمام مادی و روحانی ترقیات کا انحصار اسی پر ہے،، علم وہ دولت ہے جو لٹتی نہیں ہے/خرج کرنے سے کبھی گھٹتی نہیں ہے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے