معروف اسلامی اسکالر و قلمکار،درجنوں کتابوں کے مصنف فقہ و حدیث کے مایہ ناز استادحضرت مولانامفتی محمد کمال الدین اشرفی مصباحی صدر مفتی و شیخ الحدیث ادارہ شرعیہ اتر پردیش رائے بریلی کو خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں کچھو چھہ شریف کی طرف سے شیخ الہند اشرف ملت مولانا سید محمد اشرف اشرفی جیلانی بانی و قومی صدر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ وولڈ صوفی فورم کے ہاتھوں علماء و مشائخ کی موجودگی میں "اعلیٰ حضرت اشرفی ایوارڈ ” سے سرفراز کیا گیا،ایوارڈ ملنے کے بعدملک کے طول و عرض سے اہل علم اور وابستگان سلسلہ اشرفیہ کی جانب سےمبارک باد یوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے
سبھوں نے آپ کے علم وعمل اور صحت و تندرستی کی دعاوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ مفتی صاحب تقریباً دو دہائیوں سے اخبار و رساءل میں دینی و مذہبی عناوین پر مسلسل لکھ رہے ہیں، خانوادہ اشرفیہ کچھو چھہ مقدسہ کے مشائخ کرام اور بانی سلسلہ اشرفیہ تارک سلطنت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کے حوالے سے کءی ایک کتابیں تحریر کر چکے ہیں جو اہل علم کے درمیان کافی مقبول ہوچکی ہیں حال ہی میں” مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی جہان علوم ومعارف” نام سے آپ کی ایک اہم کتاب منظر عام پر آءی ہے جو بہت مشہور ہوءی ہےاپنی تحریروں کے ذریعے سلسلہ اشرفیہ کی نشر و اشاعت میں اس وقت جو علماء کرام سر گرم عمل ہیں ان میں آپ کا نام نمایاں طور پر آتا ہے اور خانوادہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ میں قدر کی نگاہوں سے آپ دیکھے جاتے ہیں، اس سے قبل بھی آپ اپنی قلمی اور علمی خدمات کے سلسلے میں متعدد اعزازات سے نوازے جا چکے ہیں