علی گڑھ

زیبا میموریل اسکول، شہنشاہ آباد(علی گڑھ) میں خواتین اسلام کی دینی تربیت کے لیے بزمِ زہرا کا انعقاد

تعلیم وتربیت اولاد کے لیے عظیم تحفہ ہے: عالمہ صاحبہ

علی گڑھ: 20/فروری، ہماری آواز (ضیاء الرحمن امجدی) بزم زہرا کی جانب سے زیبا میموریل اسکول(انگلش، ہندی میڈیم) شہنشاہ آباد گلی نمبر 3/4 علی گڑھ میں خواتین اسلام کی دینی تربیت کے لیے بزمِ زہرا منعقد ہوئی. محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. مختلف اسلام کی شہزادیوں نے نعت ومنقبت کے گلدستے پیش کیے. مدرسہ مصباح العلوم نسواں، آصف نگر جمال پور سے تشریف لائیں عالمہ صاحبہ نے نظامت کی.
قنوج سے تشریف لائی عالمہ صاحبہ نے بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے ہمارے مستقبل ہیں اگر ہم اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق کرنی ہوگی، تعلیم وتربیت اولاد کے لیے عظیم تحفہ ہے. مزید انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے درمیان انصاف اور مساوات کے پہلو پر دھیان دینا ہوگا تاکہ مستقبل میں ہمارے بچوں کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم رہے.
محترمہ زرین صاحبہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلم عورتیں اپنی زندگیوں کو اسلامی اصول و قوانین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں.
بزم زہرا کو مندرجہ ذیل حضرات نے منعقد کیا عالیجناب سید مصطفی علی، عالیجناب محمد امان اقبال (پرنسپل زیبا میموریل اسکول) محترمہ شبنم پروین (منیجر زیبا میموریل اسکول)، جناب قاضی محمد اقبال، جناب سرفراز احمد، حافظ راشد، قاری اسلام برکاتی، محترمہ زینت جہاں، جناب عاطف اقبال، محترمہ ثناء بانو وغیرہ.
صلاۃ سلام کے بعد قوم کی بیٹیوں کے لیے دعائیں کی گئیں.
بڑی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی. پروگرام میں صرف خواتین کی شرکت تھی.

زیر اہتمام :
زیبا میموریل اسکول (انگلش، ہندی میڈیم) شہنشاہ آباد گلی نمبر 3/4 علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے