دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی میں عرس خواجہ غریب نوازمنایا گیا
بستی: 19 فروری، ہماری آواز(محمد طاھر القادری)
دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی میں عرس خواجہ غریب نواز منایا گیا جس کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین پیرطریقت خلیفہ حضور حبیب العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ محمد سعید نظامی ناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی نے کی حضرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ والوں کی محبت ہی اصل ایمان ہے ان سے آپ کی عقیدت جتنا مضبوط ہوگی آپ کا ایمان اتنا ہی زیادہ مضبوط رہےگااس لیے ان بزرگوں سے اپنی عقیدت کارستہ مضبوط رکھیں
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جو اسلام کاچمن آپ کو ہرا بھرا نظر آرہاہے وہ انہیں بوریہ نشین اہل اللہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے یہ سچ ہے کہ ہندوستان میں ایک زمانے تک مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے مگر حکومت کی زور پر ایک بھی انسان کو کلمہ نہ پڑھاسکے مگر عطاۓ رسول خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ نےاپنے حسن اخلا ق عمدہ کردار پیار ومحبت سے نوے لاکھ لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا
کیونکہ مذھب کاتعلق دل سے ہوتاہے اور دل اخلاق ہی سے جیتا جاسکتا ہے اور یھی کام اہل اللہ نے کیا
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد اسلم نظامی صاحب نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی ذات ہم تمامی لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے انھیں بزرگوں کے زندگی کو اپنا کر ہم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ادارے کے پرنسپل اور پروگرام کے صدر حضرت علامہ مولانا زین العابدین نظامی نےاپنے خطبہ صدارت میں کھا کہ آج دارالعلوم میں ہر سال کی طرح اسسالبھی جس طرح آپ لوگوں نے اس پروگرام کاانعقاد کیاہے اس سے بزرگان دین سے آپ کی عقیدتوں کااندازہ ہوتاہے انہیں بزرگوں کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رہو انشاءاللہ ہماری دنیا بھی آباد رہے گی قبر بھی روشن رہے گی اور آخرت میں بھی ہم کامیاب رہیں گے کیونکہ اہل اللہ کی حیات طیبہ سنت رسول کے سانچے میں ڈھلی ہوئی ہوتی ہے
اس پر گرام میں حافظ دلشاد نظامی قاری محمد انیس نظامی مولوی محمد آصف نظامی نے نعت و منقبت کاحسین گلدستہ پیش کیا اور قاری محمد رفیق نظامی میں ہوں خواجہ کادیوانہ والی منقبت پڑھکر اہل محفل کے داد وتحسین کو حاصل کیا
اس پر وگرام کا آغاز نظام المساجد کے امام حضرت مولانا قاری انعام اللہ کی تلاوت سے ہوا
پروگرام کااختتام صلاۃ وسلام اور پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج محمد سعید نظامی صاحب قبلہ کی دعاؤں پر ہوا پروگرام کے بعد خواجہ غریب نواز کالنگر اور شیرنی تقسیم کی گئی جس کااہتمام حسنی کے مسلمانوں نے کیا تھا