مہراج گنج: ہماری آواز(شبیر احمد نظامی) 18/فروری
ضلع کے برجمن گنج بلاک میں واقع گرام پنچایت نوڈیہواں میں آج بعد نماز عشاء جشن سرکار خواجہ غریب نواز منعقد ہوگا۔ جشن سرکار خواجہ غریب نواز کی نظامت مولانا حافظ و قاری محمد آصف رضا تنویری استاذ جامعہ کاملیہ اہل سنت مفتاح العلوم کلہوئی بازار کریں۔ خطاب کرنے کے لئے مولانا مفتی محمد شعیب رضا فیضی چیف ایڈیٹر ہماری آواز و استاذ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اور خصوصی خطاب مولانا صاحب علی چترویدی چیف ایڈیٹر امام احمد رضا میگزین و پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور سدھارتھ نگر کریں گے۔ حمد باری تعالیٰ ، نعت و منقبت مولانا ضیاء فیضی راج کوٹ گجرات ، مولانا الطاف رضا نیپالی خطیب و امام غوثیہ مسجد ڈومن گڑھ سدھارتھ نگر اور حافظ و قاری محمد شاہ عالم مہراج گنجوی خطیب و امام شعیب الاولیاء مسجد نوڈیہواں مہراج گنج اپنے اپنے انداز میں گنگنائیں گے۔ حافظ و قاری محمد شاہ عالم نے علماء و عوام سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔ ناظم جشن خواجہ غریب نواز مولانا حافظ و قاری محمد آصف رضا تنویری نے مذکورہ خبر نمائند کو دیا ہے۔