ادبی گلیاروں سے پرتاپ گڑھ

اے ایمان والوں اسلام میں پورے طور سے داخل ہوجاؤ! عرس شیث علیہ السلام سے علما کا خطاب

مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ: 17 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) ایودھیا میں سید آصف میاں فردوسی کی سرپرستی وسید ہلال میاں کی صدارت میں عرس شیث علیہ السلام منعقد ہوا جس کی تلاوت مفتی ضیا الحق نے فرائض انجام دیا اور نقابت مولانا رفیق فیضی نے کیا اور نعت ومنقبت کے اشعار سوفی سہیل صابری نے پیش کیا مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفتی شاکر القادری نے مجمع سے خطاب فرمایا انہوں نے کہا اللہ تعالی نے دنیامیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو دنیا میں مبعوث فرمایا انہیں میں سے ایک حضرت شیث علیہ السلام کی شخصیت بھی ہے جو ہندوستان کی سرزمین پر تشریف لائے اور اللہ کی وحدانیت کا اقرار اللہ کے بندوں سے قرار اور اللہ وحدہ لاشریک کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے مجمع سے کہا کہ آج ہم دنیا کے چیزوں میں ملوث ہیں اور اللہ اسکے رسول کے فرامین کو فراموش کرچکے ہیں جس کی وجہ ہم دنیا میں ناکام ہیں آج بھی اگر ہم اپنے اسلاف کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل کرنا شروع کردیں تو کامیابی ہماری قدم چومنے کو تیار ہے ۔مولانا حنیف القادری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کے اس دور میں ہم سب کو نبی کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے بعد انسان کے دلوں میں ایمان کا ایسا جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ اسکی دنیا بدل جاتی ہے نیز انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اے لوگوں رسول کی زندگی تمہارے لئے نمونہ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں ہم سب کو اللہ کے رسول کی زندگی کو اپنے لئے مشعلہ راہ بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے تم رنجیدہ نہ ہوں غم زدہ نہ ہوں تم ہی کامیاب ہو اگر تم مومن ہو آج مسلما ن جو ناکام اسکی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاتھ سے اسلام کا دامن جھوٹ گیا ہے ہم سب کو اللہ اور اسکے رسول اور اللہ کے نیک بندوں کے فرامین پو عمل کرکے ان کے ہیغامات کو ہر گھر میں پیونچانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا اج ہم سب صرف رسول سے زبان سے محبت کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقت میں محبت اسکو کہتے ہیں جو رسول پاک کے اقوال وافعال سے محبت کرنا ہوگا تب جاکر سچی محبت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ محبت کہتے ہیں کہ محبت کے زندگی کے سانجے میں اپنے آپ کو مٹادینا ۔اس موقع پہ مفتی شاہ نواز عالم ازہری اور مولانا رضوان ازہری مفتی ضیا الحق ثقافی وغیرہ موجود تھے بعد نماز فجر قرآن خوانی چادر وگل پوشی مزار شریف بارہ بجے دن لنگر رسول کا اہتمام کیا اوت بعد نماز ظہر تقریر ونعت ومنقبت اور بعد نماز عصر قل شریف کا اہتمام کیا گیا ۔آج بروز بدھ قرآن خوانی دس بجے دن اور غسل مزار شریف اور لنگر رسول، بعد غسل تقریر ونعت ومنقبت حضرت شیث علیہ السلام بعد نماز وعصر قل شریف بعد نماز مغرب لنگر رسول، بعد نماز عشاء آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا،

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے