بستی

بستی: دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ نسواں میں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر عورتوں کا اجتماع 19فروری کو

بستی: ہماری آواز(نمائندہ) 17 فروری// دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ نسوا ں برکاتی محلہ موضع حسنی پوسٹ بانس کھور کلاں ضلع بستی یو پی کے گراؤنڈ میں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر عورتوں کاایک ایمان افروز اجتماع کاانعقاد کیاجائے گاجس میں معلمات کے ذریعے عورتوں کے اندر معاشرے کی اصلاح کے بارے میں عورتوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا جاۓ گا یہ پروگرام نبیرہ خطیب البراہین خلیفہ حضور حبیب العلماء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد سعید نظامی صاحب قبلہ ناظم اعلی دارالعلوم ہذا کی سرپرستی میں منعقد ہوگا جس میں خصوصی خطاب مبلغہ عالمہ فاضلہ قاریہ حراء خاتون امجدی صدر معلمہ دارالعلوم ہذا اور مبلغہ عالمہ فاضلہ قاریہ شہزادی فاطمہ نظامی صاحبہ معلمہ دارالعلوم ہذا کاہوگا جبکہ اس پروگرام کے نظامت عالمہ فاضلہ صائمہ خاتون نظامی کریں گی یہ پروگرام صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک ہوگا مذکورہ اطلاع مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی نے دی حضرت مولانا زین العابدین نظامی نے خواتین اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے