پرتاپ گڑھ

پرتاپ گڑھ: اغوا شدہ لڑکی کو پولیس نے کیا برآمد

مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) سامان خریدنے گی نوعمر  لڑکی لاپتہ ہوگئ  اس کی والدہ نے دس افراد کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔  پولیس حرکت میں آئی اور اسے سہیلی کے گھر سے بر آمد کرلیا۔  ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔  موجودہ رہائشی کملیش ورما کی 17 سالہ بیٹی شیوانی منگل کی شام گھر سے باہر کتابیں اور کپڑے خریدنے گئی تھی۔  اس کے بعد، وہ لاپتہ ہوگئیں۔ واپسی نہ ہونے پر والدہ  نے پولیس سے کہا کہ اسے اغوا کی تحریر دی پولیس نے ندیم ، بادشاہ ، سیف ، ایڈووکیٹ ، عظیم ، لالچند ، اس کی اہلیہ منو یادو ، گووند ، بنو یادو کے خلاف  رپورٹ درج کی اور آدھا درجن ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔  بدھ کی صبح پولیس نے عطا نگر میں سہیلی کے گھر سے شیوانی کو برآمد کیا۔  گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور لڑکی سے ملوایا ۔  شیوانی کو پولیس نے طبی معائنے کے لئے بھیجا ہے۔  عدالت میں 164 کے اس بیان کے بعد اس کو گھر والے کے سپرد کردیا ،پولیس اسٹیشن انچارج ڈی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ نصف درجن ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔  نوعمر بچی کو بر آمد کرا لیا گیا ہے شیوانی کی والدہ انیتا ورما کا الزام ہے کہ اس کے بیٹے کو کچھ لوگوں نے کچھ دن پہلے پیٹا تھا۔ تو اس ملزم کو جیل بیھجا گیا تھا اسی رنجش میں میری بیٹی کو اغوا کر لے گئے تھے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے