مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لئے منع کرنے پر تین بچوں کی ماں کوشوہر نے پیٹ کر طلاق دے دیا،اور گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر کے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے، پولیس نے متاثرہ کا کنڈہ سی ایچ سی میں علاج کرانے کے بعد متاثرہ کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلیا ہے ،کنڈہ تحصیل کے شیخ پور عاشق کے رہنے والے محمد بشیر کی بیوی رئیسہ بانو پولیس کو تحریر دیتے ہوئے یہ بتائ ہے کہ اسکا مائکہ پنگری میں ہے، 22سال پہلے اسکی شادی ہوئ تھی اور رئیسہ بانو کا شوہر ایک عورت جو کہ نرئ سنگرام گڑھ کی رہنے والی ایک عورت سے محبت کرکے اسکے جال پھنس گیا ہے، اسکو گھر لاکر رکھتے ہیں اور منع کرنے پہ ہر دن جھگڑا ہوتا ہے 11جولائ 2019کو سمجھوتہ ہونے کے باوجود اسکی عادت سدھار نہیں ہے، وہ چھ ماہ سے پھر اسی عورت کے ساتھ رہنے لگے رئیسہ نے 26دسمبر کو ڈی ایم کنڈہ سے شکایت بھی کی تھی ،اس شکایت سے ناراض ہوکر رئیسہ کا شوہر محمد بشیر مارنے پیٹنے لگااور بولا کہ ڈی ایم سے شکایت کیوں کی ہے پولیس اس سے تلاش کررہی ہے 6فروری کو دن میں 11بجے رئیسہ کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور مارا پیٹا اور رئیسہ کا اپنے شوہر پر الزام ہے کہ تین بار طلاق طلاق کہ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا ،رئیسہ کی تحریر پر پولیس نے متاثرہ کو کنڈہ سی ایچ سی علاج کرانے کے لئے بھیج دیا اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
متعلقہ مضامین
پرتاپ گڑھ: اغوا شدہ لڑکی کو پولیس نے کیا برآمد
مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) سامان خریدنے گی نوعمر لڑکی لاپتہ ہوگئ اس کی والدہ نے دس افراد کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حرکت میں آئی اور اسے سہیلی کے گھر سے بر آمد کرلیا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ موجودہ رہائشی کملیش ورما کی 17 سالہ بیٹی شیوانی منگل کی […]
پرتاپ گڑھ: مانکپور کے دوروزہ علمی ثقافی حنفی سمینار اختتام پذیر، دوسو سے زیادہ علما و دانشوران نے کی شرکت
مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ (نامہ نگار) کنڈہ تحصیل کے قصبہ مانکپور میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ کے زیر اہتمام علمی ثقافی دوروزہ حنفی سمینار اختتام پذیر ہوا اس سمینار میں ہندوستان کے مختلف صوبہ سے علماء ودانشوار وبڑے بڑے یونیورسیٹی کے مفکرین نے شرکت فرماکر مختلف موضوعات اپنا مقالہ پیش فرماکر امت مسلمہ کے موجودہ […]
پرتاپ گڑھ: سڑک حادثہ میں آبکاری سپاہی کی موت
مانکپور/کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 2اپریل، ہماری آواز(ضٰاءالمصطفیٰ ثقافی) آبکاری سپاہی کی سڑک حادثے میں موت ، ڈرائیور فرار مانکپور پور تھانہ حلقہ میں جہاں ہولی تعطیل کے بعد گھر سے ڈیوٹی پر مامور محکمہ آبکاری سپاہی کا سڑک حادثے میں موت ہوگئ، لکھنؤ کے گوسائ گنج تھانہ علاقے کے شہزاد پور حسن پور کا رہائشی ونود 51،پریاگراج […]