جھارکھنڈ

حضرت حافظ ایوب صاحب ہزاروں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک، درجنوں نمائندہ علماے کرام نے نماز جنازہ میں کی شرکت،علاقے کے عمائدین بھی رہے شریک

رام گڑھ/رانچی: 7فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار)
ریاست جھارکھنڈ کے حضرت حافظ ایوب صاحب. ڈرگی ضلع رام گڑھ آج ڈڑگی قبرستان میں ہزاروں پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیے گئے.
حضرت حافظ صاحب کا کل 6/ فروری بروز سنیچر کو وصال ہوگیاتھا.
آج 7/ فروری بروز اتوار انھیں سپرد خاک کیا گیا. جنازہ کی نماز مولانا سنجر غوثی نے پڑھائی.
حضرت حافظ ایوب صاحب قبلہ دو دن قبل طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے رام گڑھ میں ڈاکٹر اعظم کے یہاں زیر علاج تھے. وہاں سے ہوپ رانچی روڈ لے جایاگیا جہاں سے(6/ جنوری ) کو رانچی رمس ریفر کردیا گیا. اور وہی حضرت حافظ صاحب 6/ فروری بروز سنیچر کو تقریباً سات بجے رات آخری سانس لی اور انتقال فرما گئے.
حضرت ڈرگی بستی ضلع رام گڑھ (جھارکھنڈ) کے رہنے والے تھے.
ان کی فراغت جامعہ خیریہ نظامیہ سہسرام سے ہوئی تھی . فراغت کے بعد سے ہی آپ دین متین کی خدمت میں لگ گئے اور اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ و اشاعت میں صرف کی اور مذہب اہل سنت کی بہترین خدمات انجام دی. آپ پیرطریقت امام ملت سید اصغر امام قادری، امجھری (سابق پرنسپل جامعہ فاروقیہ بنارس ) کے ساتھیوں میں سے تھے.
حضرت حافظ صاحب قبلہ فارغ ہونے کے بعد سے اب تک یعنی چالیس سال تک مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہے. علاقے کے کئ جگہوں پر آپ نے خدمت انجام دی اور اپنے ہی یہاں ڈڑگی مسجد کے خطیب و امام اور مدرسہ میں مدرس کی حیثیت سے تقریباً بیس سالوں سے یہاں اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے تھے.
آپ کے رحلت سے ملت کا عظیم خسارہ ہوا ہے.ان کی عمر تقریباً 70/سال تھی.

نماز جنازہ میں ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کے صدر حضرت مولانا حبیب عالم رضوی،
مولانا ادریس ڈرگی،
مولانا منور حسین بوکارو،
مولانا انور حسین بھرکنڈھ،
قاری مشتاق محشر ،
مولانا صدیق القادری امباٹانڈ،
مولانا ابو ہریرہ مصباحی،
مولانا اقبال احمد مصباحی،
قاری منور سیفی،مفتی عبدالقدوس ،
مولانا صدام حسین رامگڑھ،
مولانا نثار احمد شمسی،
قاری مشتاق اشہر بوکارو،
مولانا اعجاز عرشی بوکارو،
قاری تابش بوکارو،حافظ تنویر رضا،
حافظ کامران رضا بوکارو،
قاری وسیم اکرم رامگڑھ،
قاری غلام رسول،
حافظ تنویر ہیہل ،
حافظ مظہر امباٹنڈ،
قاری غلام رسول بوکارو،
مولانا عالم رضا نوری،
مولانا غلام جیلانی پیری،
حافظ غلام جابر برکاکانا وغیرہ شامل تھے. چینگڈا، ہیہل،گھٹوا،پتراتو ،برکاکانا،پیری، چیکور، لمپنگا،مہوا ٹولہ ،ہفوا ،بھرکنڈہ،
اور ہواگ، دریا،توپا، برکٹھی ،رتوے ،منواں ،پھول سراے ،ہیسلہ ، گول پار، کجو، لیو ،ہزاری باغ سمیت درجنوں علاقوں کے ہزاروں افراد شامل تھے۔ حافظ صاحب کے ایصال ثواب کے لیے10/فروری بروز بدھ ان کے دولت خانہ ڈرگی میں بعد نماز فجرقرآن خوانی اور تیجہ کی محفل منعقد کیئے جانے کااعلان بھی ہوا.
تعزیت پیش کرنے والوں میں نبیرہ اعلیٰ حضرت، حضرت علامہ عمررضا خاں صاحب قبلہ بریلی شریف،حضرت مولانا قطب الدین رضوی ناظم اعلیٰ ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ، حضرت مولانا انور نظامی مصباحی. حضرت مفتی فیض اللہ مصباحی. حضرت مفتی اعجاز حسین مصباحی، حضرت قاری ایوب رضوی وغیرہ شامل ہیں.
رپورٹ:
محمد ابوہریرہ رضوی مصباحی (رام گڑھ)

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے