ہماری آواز/نئی دہلی ،6 فروری (پریس ریلیز) تین نئے زرعی قوانین کوواپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے سنیچر کو چکہ جام کے علان کے پیش نظر دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشنوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔
چکہ جام کے پیش نظر ، یونیورسٹی ، لال قلعہ ، جامع مسجد ، جن پتھ ، سینٹرل سیکرٹریٹ ، خان مارکیٹ اور نہرو پلیس میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ عارضی طور پر داخلے اور باہر نکلنے کے لئے بند میٹرو اسٹیشنوں پرانٹر چینج کی سہولت رہے گی ‘‘ ۔ دہلی پولیس کے افسروں نے جمعہ کے روز ڈی ایم آر سی حکام سے صورتحال کے پیش نظر کچھ میٹرو اسٹیشن کوبند رکھنے کے لئے کہا تھا ۔
دہلی پولیس نے چکہ جام کے دوران کسی بھی قسم کی پرتشدد صورتحال سے نمٹنے کے لئے دہلی کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں۔