دہلی سیاسی گلیاروں سے

بجٹ میں ملک کی دولت کو سرمایہ دار دوستوں میں بانٹنے کا انتظام : راہل

ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ 2021-22 میں حکومت پر غریب اور عام آدمی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں حکومت نے ملک کی دولت کو اپنے سرمایہ دار دوستوں میں تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کیا ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت ملک کے عام لوگوں کو خوش دیکھنا نہیں چاہتی ہے ، لہذا ان کے مفاد میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف عوامی املاک کو نجی ہاتھوں میں فروخت کرنے کے منصوبے پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا "مودی حکومت لوگوں کے ہاتھ میں نقد رقم دینا بھول گئی۔ اس کا منصوبہ ہندوستان کی دولت کو اپنے چندسرمایہ دار دوستوں میں بانٹنے کا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے