تعلیمی گلیاروں سے مہاراشٹرا

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

یومِ آزادیِ ہند کے پرمسرت موقع پر دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا کے صحن میں بروز جمعہ صبح 8:00 حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ بانی ادارہ خلیفہ شیخ الاسلام و خلیفہ اجمل العلماء حضرت علامہ مولانا جمال احمد صدیقی اشرفی نے اساتذہ دارالعلوم کے ہمراہ پرچم کشائی کی ، جس میں مولانا نسیم رضا صدیقی فیضی صدر المدرسین دارالعلوم ہذا و قاری ابوالکلام ازہری سمیت دارالعلوم کے تمام طلبہ نے شرکت کی :
اس حسین موقع پر علامہ مولانا جمال احمد صدیقی اشرفی صاحب بانی ادارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز ہندوستان ہمارے بزرگوں کی متفقہ جہد مسلسل اور بےلوث قربانیوں کے نتیجے میں آزاد ہوا ہے اور آزادی کی سرفروشانہ تحریک میں علماء مدارس نے اہم کردار ادا کیا ، اور ہمیں آزادی و حب الوطنی کے جوش و جذبے کا درس دیتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ ملک ہندوستان تو ہمارے دلوں میں بستا ہے ، اس حسین موقع پر طلبہ نے دلنشیں لب و لہجے میں قومی ترانہ و ترانہ ہند پیش کیا

دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے