- لاک ڈاؤن کے صفحات تاریخی دستاویز ہیں – شریف احسن مظہری
- ایک عہد کا آئینہ ہے لاک ڈاون۔ ڈاکٹر مظہر امام
اٹکی۔ گلزار روڈ واقع جمال منزل میں جھارکھنڈ کے معروف ادیب اور شاعر شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام چار مشہور اداروں صفدر امام فاؤنڈیشن، ادارہ فروغ اردو، انجمن فروغ اردو اور گرین فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شریف احسن مظہری نے کہا کہ شہاب حمزہ کی یہ کتاب نہ صرف کوویڈ 19 کے دور کی ایک زندہ یادگار تصویر ہے بلکہ ایک تاریخی دستاویز بھی ہے جو آنے والی نسلوں کو صدیوں تک کورونا کے مسائل اور حالات سے آگاہ رکھے گی۔
پروگرام کی صدارت کرنے والے ڈاکٹر مظہر امام نے کہا کہ اس کتاب میں مصنف شہاب حمزہ نے کورونا کے حالات کو منظم انداز میں پیش کرکے نہ صرف ہمیں اس وبا سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا ہے بلکہ معاشرے اور حکومت کی تعریف بھی کی ہے اور انہیں آئینہ بھی دکھایا ہے۔موقع پر ڈاکٹر غالب نشتر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہاب حمزہ کی یہ ایک لازوال تصنیف ہے جس کے حوالے آنے والے ہر زمانے میں وبا کے حوالے سے دیا جاتا رہے گا۔ ڈاکٹر بدیع الزماں نے کہا کہ مصنف شہاب حمزہ نے کے قلم میں حالات کی صدائیں بھی ہیں تو ایک عہد کی بازگست بھی ہے۔ لوگوں کا استقبال کرتے اپنے اظہار خیال میں ڈاکٹر وکیل احمد رضوی نے کہا مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاون سے دور وبا کی مختصر لیکن جامع تاریخ مرتب کی جا سکتی ہے۔ سابق ایس ڈی او تسلیم احمد کہا کہ یہ مصنف نے یقینی طور پر ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی یہ کتاب تاریخ کا حصہ ہے۔ اور یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے۔ محمد دانش ایاز نے مصنف کی کاوشوں شتائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قلم میں سچائی کی طاقت ہے حوصلہ اور ہمت ہے ان کی بے باکی ان دیگر ادیبوں سے منفرد بناتی ہے۔ میری ان باروں کی تمام شہادتیں ان کی کتاب لاک ڈاون میں دیکھی جا سکتی ہے۔ تسلیم راجہ، فرحین بیگم، مولانا منیر الدین، حاجی معین الدین نے اپنے اظہار خیال میں شہاب حمزہ کی کاوشوں کی ستائش کی۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں آئی پی ایس پرشانت کرن، مولانا مشرف قاسمی، نصیر افسر، قدرت اللہ قدرت، اقبال زمانوی، ذیشان التمش، مہتاب اصلاحی، تبیب احسن تابش، شگفتہ تہزیب، زبیر احمد نے ایک سے بڑھ کر ایک شاعری کے نمونے پیش کئے۔ نظامت عارش نظام نے کی۔ اس موقع پر محمد اقبال، حاجی عشرت عالم، بی کے سنہا، ارشد جمال، ڈاکٹر شگفتہ بانو، انجم جمال، غضنفر امام، معراج عالم، ڈاکٹر نیئر ممتاز، آصف رضا، حاجی علی حسن، معین الدین انصاری، راشدہ خاتون، حلیمہ بانو، مولانا ایوب، اے بشیر سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ندیم عرش، وہاب حمزہ، محمد جہانگیر، ارشد حسین، محمد عارف، رازق اقبال، محمد شمیم، ڈاکٹر فائزہ جمال، ڈاکٹر صائبہ جمال، صبغۃ اللہ ملک امتیاز احمد ،معراج عالم اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔
