سدھارتھ نگر: کل رات مرکزی درسگاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، پوسٹ اسکا بازار ضلع سدھارتھ نگر کے سلور جبلی پیام حق کانفرنس و جلسہ دستار بندی کے موقع پر ملک و ملت کے مشاہیر علما و مشائخ کی موجودگی میں جواں سال مصنف و ادیب حضرت مولانا مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو ان کی مختلف الجہات بالخصوص تصنیفی خدمات کے اعتراف میں امام احمد رضا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مولانا موصوف دو درجن سجے زائد کتابوں کے مصنف و مؤلف ہیں اور ایک تجربہ کار ادیب و صحافی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ قصبہ گولا بازار ضلع گورکھ پور کے قاضی شہر بھی ہیں۔خیال رہے کہ امام احمد رضا ایوارڈ کی بیس سالہ تاریخ میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے موصوف سب سے کم عمر(28) ہیں۔
اسی جلسہ میں موصوف کی کتاب "علامہ صاحب علی چترویدی؛ حیات و خدمات” کا اجرا بھی عمل میں آیا جسے موصوف نے استاذ گرامی حضرت مولانا صاحب علی چترویدی صاحب قبلہ کے دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں 25 سالہ خدمات کی تکمیل کرنے کے بعد آپ کے حیات و خدمات پر لکھی ہے۔
علاوہ ازیں ملک و ملت کے دیگر سات نامور علما و مشائخ؛ ماہر علوم و فنون حضرت علامہ محمد اسماعیل ہاشمی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف، ادیب شہیر حضرت علامہ مبارک حسین مصباحی صاحب قبلہ ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ مبارک پور، ماہر درسیات حضرت علامہ الحاج عبدالرب نعیمی صاحب قبلہ سابق صدرالمدرسین جامعہ مظفرالعلوم سرسیا سدھارتھ نگر، شہزادہ مفکر ملت حضرت علامہ مفتی مختارالحسن صاحب قبلہ بغدادی شیخ الحدیث دارالعلوم نورالحق چرہ محمد پور فیض آباد ایودھیا، ممتازالفقہاء حضرت علامہ مفتی ابوالحسن صاحب قبلہ نوری صدر مفتی جامعہ امجدیہ گھوسی مئو، ادیب باکمال حضرت علامہ مولانا جمال احمد اشرفی فیضی بانی دارالعلوم مخدوم سمناں شل پھاٹا ممبرا مہاراشٹرا ، پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید سہیل احمد مصباحی خانقاہ اسحاقیہ بلسڑھ شریف نوگڑ سدھارتھ نگر کی بارگاہ میں بھی امام احمد رضا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مذکورہ اطلاعات دارالعلوم کے استاذ حافظ شاہ عالم رضوی نے پریس ریلیز کرکے دی۔
