کان پور

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ فہیم آباد کالونی کانپور میں حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ بانی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کی پچاسویں یوم وصال کے موقع پر جشن عزیزی منایا گیا
جس میں حضرت حافظ أسرار احمد چشتی نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی
دارالعلوم ھذا کے بچوں نے منظوم خراج پیش فرمائیں
مولانا محمد تیسیرالدین تحسین رضا قادری رفاعی مدرس دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ فہیم آباد کالونی کانپور نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کی زندگی علم وفضل کے عظیم الشان آفتاب و ماہتاب تھے پوری زندگی اصلاح اعمال و عقیدہ کی تبلیغ فرماتے رہے ، حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ فرمایا کرتے تھے کہ زمین کے اوپر کام اور زمین کے نیچے آرام ،
مولانا مظہر حسین نوری عرف مظفر حسین مصباحی نے حالات حافظ ملت کی شان میں تقریر فرمائ
شرکا ء میں مولانا فضل کریم صاحب مولانا ابوظفر اشرفی مولانا یعقوب رحمانی مولانا خیر الدین مصباحی مولانا محمد تنویر احمد صاحب
مولانا خیبر عالم نوری مولانا اجمل حسین نوری
ماسٹر محمد شاداب خان ماسٹر ظفر احسان لطیفی
ماسٹر محمد یاسر خان محمد شمیم خان حافظ محمد شفیع العالم وغیرہم کے نام شامل ہیں
آخر میں صلوات وسلام اور مولانا مظہر حسین نوری کی دعاء پر جشن عزیزی کا شاندار اختتام ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے