بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ (IIM) کے زیر انتظام جدید اسکور لائبریری کا افتتاح پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر پروفیسر منتظر قائمی، جو ایک مایہ ناز ماہر تعلیم اور ممتاز شخصیت ہیں، نے لائبریری کے قیام کو طلبہ اور ریسرچرز کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔
اس لائبریری کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے اور یہ مختلف موضوعات پر لاکھوں کتب، تحقیقی مقالے، ڈیجیٹل مواد، اور آن لائن ڈیٹا بیسز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ لائبریری میں نہ صرف مطالعے کا بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے بلکہ ریسرچرز کے لیے جدید سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں، جن میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ای لرننگ سینٹر، اور کانفرنس روم شامل ہیں۔
پروفیسر منتظر قائمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا”تعلیم کے فروغ اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے جدید لائبریریوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ لائبریری طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور تحقیق کے میدان میں نئے افق دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔”
لکھنو شہر تعلیم کا مرکز ہے ۔آن کلاس کا زمانہ ہے ۔اس لئے شہر کے طالب علموں کی ضرورت کے مطابق یہ لائبریری تیار کی گئی ہے ۔جس کی بہت مناسب فیس رکھی گئی ہے ۔صبح چھ بجے سے دوبجے تک اور دوسری شفٹ دو بجے سے رات دس بجے تک ہے ۔یہ لائبریری باغیچہ گارڈن کے سامنے (دوبگہ،لکھنٶ) میں کھولی گئی ہے ۔خواہش مند حضرات جلداز جلد اپنی نششت کو محفوظ کرکے اپنے روشن مستقبل خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں ۔
تقریب میں اساتذہ، طلبہ، اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی اور لائبریری کے قیام کو تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ شرکاء نے اس لائبریری کے قیام پر ادارے کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
