دینی تعلیمی نمائش ہوگی لوگوں کی توجہات کا مرکز
گورکھپور، ایم ایس آئی انٹر حکالج کا سالانہ جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم 28، 29، 30 نومبر اور یکم دسمبر کو کالج کیمپس میں منعقد کیا جائے گا، اس دوران دینی تعلیمی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جلسہ میں ریاستی سطح کے اسکولوں، کالجوں، مکتب-مدارس اور مقامی پرائمری اسکولوں کے طلبہ کے درمیان قرات، نعت، تقریر، پینٹنگ، مباحثہ، سائنس کوئز، اسلامی کوئز کے مقابلے ہوں گے۔
کالج کے منیجر محبوب سعید حارث، پرنسپل محمد ندیم اللہ عباسی اور جلسہ کے کوآرڈینیٹر رضوان الحق نے بتایا کہ مؤ، اعظمگڑھ، وارانسی، پریاگ راج، میرٹھ، علی گڑھ، لکھنؤ، بستی، سدھارتھ نگر، سنت کبیر نگر، مہاراج گنج، کشی نگر، دیوریا، بارہ بنکی سمیت بیس سے زائد اضلاع کے طلبہ جلسے میں حصہ لیں گے، انہوں نے بتایا کہ 28 نومبر کو شام 5:30 بجے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم و دینی تعلیمی نمائش کا افتتاح نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی کریں گے، 29 نومبر کو ثانوی اور جونیئر گروپ کے درمیان مقابلہ ہوگا، صبح 8 بجے سے قرأت (تلاوت) اور سائنس کوئز/اسلامک کوئز کا تحریری مقابلہ، صبح 10 بجے سے تقریری مقابلہ، دوپہر 2 بجے سے اسلامی کوئز اور 4:30 بجے نعتیہ مقابلہ ہوگا، کالج کے ہونہار طلبہ کو شام دیر گئے انعامات سے نوازا جائے گا، اس سلسلے میں ہفتہ کو سائنس کوئز سمیت کئی مقابلے ہوں گے، اتوار کی شام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر ڈاکٹر حافظ محمد اعظم بیگ پیغمبر اسلام حضرت محمد کی تعلیمات پر خصوصی خطاب کریں گے، آخر میں کامیاب شرکا کو انعام دیا جائے گا۔