سدھارتھ نگر گورکھ پور

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

گولا بازار، گورکھ پور: 22 نومبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
مرکز علم و فن دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور ضلع سدھارتھ نگر یو۔پی۔ جو اپنی تعلیم و تربیت کے حوالے سے عوام و خواص کے درمیان یکساں مقبولیت رکھتا ہے یکم جون 2025 کو اپنی تعلیمی، تربیتی، دینی، اصلاحی سلسلے کے کامیاب 25 سال مکمل کرنے جارہا ہے، جس کے پیش نظر دارالعلوم کا عظیم الشان جلسہ درستار بندی و پیام حق کانفرنس کا انعقاد بطور سلور جبلی مورخہ یکم جون 2025 بروز اتوار کو ہونا ہے اور اسی موقع پر بانی و سرپرست مدارس کثیرہ، ماہر درسیات، خطیب ہندوستان ماہر تقابل ادیان حضرت الشاہ علامہ و مولانا صاحب علی یارعلوی چترویدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ (صدرالمدرسین دارالعلوم ہذا) کی حیات و خدمات کے مختلف درخشاں پہلوؤں پر عظیم الشان سیمینار منعقد ہوگا۔ جس میں ملک و ملت کے عظیم قلم کاران و علماء و مشائخ کی خدمات حاصل کر عظیم دستاویز مرتب کیا جائے گا۔ اسی متعلق کل رات دارالعلوم کے سابق استاذ و مفتی ماہر زبان و قلم حضرت مولانا محمد شعیب رضا نظامی فیضی(قاضی شہر گولا بازار و استاذ جامعہ رضویہ اہلسنت گولا بازار ضلع گورکھ پور) کے گھر پر ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ جس میں سلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق ضروری امور پر تبادلۂ خیال ہوا ساتھ ہی تعلیم و تربیت کے معیار کو بہتر بناکر ترقیوں کی راہیں ہموار کرنے پر غور و خوض کیا گیا اور دین متین کی خدمات انجام دینے والے محسنین علمائے کرام کے تعارف کا سلسلہ شروع کرنے کے کئی ایک منصوبے تیار کیئے گئے۔
اس اہم نشست میں مشہور زمانہ نعت خوان رسول بلبل نیپال حضرت قاری صادق رضا نیپالی، معروف و مشہور مداح رسول حضرت حافظ شاہ عالم مہراج گنجوی، صاحبزادہ مولوی محمد نورالحق ربانی، حافظ محمد سیف رضا، حافظ محمد ارشاد وغیرہ موجود رہیں۔
نشست کے بعد نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شعیب رضا صاحب نے بتایا کہ منبع فیوض و برکات شیخ المشائخ حضور شعیب الاولیاء الشاہ محمد یار علی لقد رضی المولیٰ عنہ سرکار براؤں شریف کی حیات و خدمات پر بنام "تجلیات شعیب الاولیاء” نمبر کی ترتیب و اشاعت پر تیزی سے کام کرنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ حالانکہ تجلیات شعیب الاولیاء کی اشاعت کا اعلان چند سال قبل لاک ڈاؤن کے وقت کیا گیا تھا جس کے بعد حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے کام نہ ہوسکا مگر حضوت شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے آئندہ عرس مقدس منعقدہ 22 محرم الحرام 1447 ہجری کے موقع پر ہر حال میں اس کی اشاعت ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ
انھوں نے صاحبان قرطاس و قلم اور علماء و مشائخ سے حضور شعیب الاولیاء کی حیات و خدمات پر اپنے گراں قدر مضامین و مقالات اور تاثرات ارسال فرمانے کی بھی گزارش کی ہے تاکہ اب اس عظیم کام میں دیری نہ ہوسکے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے